پاکستان کے نام ور مصور جمیل نقش کو بچھڑے دو سال گزرگئے۔ جمیل نقش 1939 میں ہندوستان کے شہر کیرانہ میں پیدا ہوئے تقسیم ہند کے بعد پاکستان منتقل ہوئے اور یہاں نیشنل کالج آف آرٹس میں داخلہ لیا۔ انہوں نے فن مصوری میں ایک الگ پہچان بنائی، ان کے بنائے گئے فن پاروں سے ایک نئی فکر پھوٹتی ہے۔ جمیل نقش کو حکومت پاکستان نے 1989 میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور 2009 میں ستارہ امتیاز سے نوازا۔ جمیل نقش کو 4 روز قبل لندن کے سینٹ میری اسپتال میں علاج کی غرض سے لایا گیا تھا جہاں وہ 16 مئی 2019 کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔