آج مولانا محمد شفیع اوکاڑوی کا یوم وفات ہے۔پاکستان کے نامور عالم دین، خطیب اور متعدد کتابوں کے مصنف مولانا محمد شفیع اوکاڑوی 24 اپریل 1984 کو کراچی میں وفات پاگئے اور سولجر بازار کراچی میں جامع مسجد، گلزار حبیب میں آسودۂ خاک ہوئے۔ مولانا محمد شفیع اوکاڑوی 1929ء میں کھیم کرن میں پیدا ہوئے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد وہ اوکاڑہ میں آباد ہوئے۔ مولانا عبدالحق کیمبل پوری، مولانا غلام علی اوکاڑوی اور علامہ سید احمد سعید کاظمی کے شاگرد رہے اور پھر خطابت میں کمال حاصل کیا۔ وہ کچھ عرصہ ساہیوال میں بھی مقیم رہے، 1952ء میں کراچی آگئے۔ 1970ء میں کراچی سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ آپ نے گلزار حبیب ٹرسٹ کے قیام میں بھی گراں قدر خدمات انجام دیں، جس کے تحت ایک جامع مسجد اور دینی مدرسہ قائم کیا گیا۔مولانا محمد شفیع اوکاڑوی کی اہم تصانیف میں ذکر جمیل﷽، نغمہ حبیب﷽، سفنیہ نوح، راہ حق، تعارف علمائے دیوبند، انوار رسالتظ، درس توحید، شام کربلا اور راہ عقیدت شامل ہیں