27 جون 2021 کو ممتاز اداکار بیگم خورشید شاہد وفات پاگئیں ۔
نوے سالہ بیگم خورشید شاہد بی بی سی کے پروڈیوسر سلیم شاہد کی اہلیہ تھیں. وہ 19 نومبر 1931ء کو پیدا ہوئی تھیں، انھوں نے فنی زندگی کا آغاز آل انڈیا ریڈیو سے مغنیہ کے طور پر کیا۔
یہ بھی دیکھئے:
دعوت اسلامی کے مولانا الیاس قادری نے حج کا ارادہ کیوں توڑا؟
ستائیس جون: بھٹو کے وکیل یحییٰ بختیار کی آج برسی ہے
روشن آرا بیگم کی شاگردی اختیار کی اور موسیقی کی بڑی بڑی محفلوں میں داد تحسین وصول کی۔ بعد ازاں ریڈیو پر صداکاری اور ٹیلی وژن پر اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کے مشہور ڈراموں میں” فہمیدہ کی کہانی استانی راحت کی زبانی” سرفہرست ہے۔ چند فلموں میں بھی کام کیا جن میں “چنگاری” ،”بھولا ساجن” اور “خاموش پانی” کے نام شامل ہیں۔
حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 1995 کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی عطا کیا تھا.
وہ ممتاز اداکار سلمان شاہد کی والدہ تھیں