• Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home آج کی شخصیت

چودہ جنوری: آج ممتاز صحافی منہاج برنا کا یوم وفات ہے

صحافت میں ٹریڈ یونین کی ابتدا انھوں نے کی۔ وہ اخباری صنعت کے غیر صحافتی کارکنوں کی تنظیم ایپنیک کے بانی صدر تھے

ڈاکٹر عقیل عباس جعفری by ڈاکٹر عقیل عباس جعفری
January 14, 2022
in آج کی شخصیت
0
منہاج برنا
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
ADVERTISEMENT
Ad (2024-01-27 16:32:21)
منہاج برنا  نے انیس سو نواسی میں اس وقت صحافت چھوڑ دی جب بینظیر بھٹو نے انھیں لندن میں پریس منسٹر تعینات کیا۔ وہ اس عہدے پر نیو یارک اور سوئیڈن میں بھی رہے۔
پاکستان کے نامور صحافی اور ملکی سطح پر صحافیوں کی تنظیم ’پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس‘ کے بانیوں میں شمار ہونے والے منہاج برنا 14 جنوری 2011ء کی صبح اسلام آباد کے ایک سرکاری ہسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

یہ بھی دیکھئے:

https://youtu.be/rZo2TEk8L34
پاکستان میں بائیں بازو کے سیاستدان معراج محمد خان کے بڑے بھائی منہاج برنا کی عمر ان کے قریبی دوست عبدالحمید چھاپرا کے مطابق تراسی برس تھی۔
منہاج برنا ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے قصبہ قائم گنج میں پیدا ہوئے اور کچھ عرصہ ممبئی میں تعلیم و تدریس کے شعبے سے وابسطہ رہے اور وہاں ایک ہفتہ وار میگزین میں بھی کام کیا۔
بعد میں جامعہ ملیہ سے گریجوایشن کی اور ان کا خاندان ہجرت کرکے پاکستان آگیا۔ ان کے والد تو کوئٹہ میں رہائش پذیر ہوئے لیکن منہاج برنا کراچی آگئے۔
انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے ماسٹرزر کی سند لی اور انگریزی روزنامے پاکستان ٹائمز سے صحافت کا آغاز کیا۔ دوران ملازمت انہوں نے ڈھاکہ، لاہور اور کراچی میں خدمات سرانجام دیں۔

یہ بھی پڑھئے:

وہ تین عوامل جو عمران خان حکومت کا دھڑن تختہ کریں گے
ذرا اس کے منہ پر ڈھکن تو دینا
تیرہ جنوری: آج پاکستان کے مشہور سارنگی نواز استاد بندو خان کی برسی ہے
اسلام آباد میں نامہ نگار اعجاز مہر کے مطابق دو اگست سنہ انیس سو پچاس میں جب پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نامی تنظیم قائم ہوئی تو وہ اس کے بنیادی رکن تھے۔ بعد میں وہ اس تنظیم کے سیکریٹری جنرل اور صدر کے عہدوں پر بھی منتخب ہوئے۔
منہاج برنا کے قریبی ساتھی کہتے ہیں کہ پاکستان میں انیس سو بہتر میں برنا صاحب کی فرمائش پر ذوالفقار علی بھٹو نے پہلی بار عالمی مزدوروں کے دن یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھئے:

وہ تین عوامل جو عمران خان حکومت کا دھڑن تختہ کریں گے
ذرا اس کے منہ پر ڈھکن تو دینا
تیرہ جنوری: آج پاکستان کے مشہور سارنگی نواز استاد بندو خان کی برسی ہے
انہوں نے بھٹو دور میں صحافیوں کے حقوق لیے قانون سازی میں بھی اہم کردار ادا کیا اور ’نیوز پیپرز ایمپلائیز کنڈیشن آف سروسز ایکٹ انیس سو تہتر‘ منظور کروایا۔
جب ضیاالحق نے پاکستان میں مارشل لا لگایا اور صحافت پر پابندیاں عائد کیں تو منہاج برنا نے پابندیوں کے خلاف بھرپور تحریک چلائی اور وہ پابند سلاسل بھی رہے۔ پاکستان میں اظہار رائے اور بالخصوص صحافت کی آزادی کے لیے منہاج برنا کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
منہاج برنا بائیں بازو کی سوچ اور ترقی پسند خیالات کے مالک تھے اور ابتدا میں وہ کمیونسٹ پارٹی سے بھی منسلک رہے۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ جب تقسیم ہوئی اور دائیں بازو کی سوچ کے حامل صحافیوں نے ’دستور‘ کے نام سے اپنا نیا گروہ بنایا تو ترقی پسند سوچ کے حامل صحافیوں کے گروپ کو ’پی ایف یو جے برنا‘ کہا جاتا رہا۔
لیکن صحافت سے منسلک ہونے کے بعد وہ ٹریڈ یونین سے وابسطہ رہے اور اخباری صنعت میں کام کرنے والے غیر صحافتی کارکنوں کی تنظیم ’آل پاکستان نیوز پیپرز ایمپلائیز کنفیڈریشن‘ یا ایپنیک کے بانی صدر تھے۔
انھوں نے انیس سو نواسی 1989 میں اس وقت صحافت چھوڑ دی جب انہیں بینظیر بھٹو نے اپنے پہلے دور حکومت میں لندن میں پریس منسٹر تعینات کیا۔ وہ اس عہدے پر نیو یارک اور سوئیڈن میں بھی رہے۔
منہاج برنا کی صرف ایک صاحبزادی ہیں اور انہوں نے اپنے آخری ایام راولپنڈی میں اپنی بیٹی کے ہاں ہی گزارے۔ مرحوم کی اہلیہ مریم نوے کی دہائی میں فوت ہوگئیں تھیں اور انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ معذور بچوں کی خدمت کرتے گذارا۔
صحافت میں ٹریڈ یونین کی ابتدا انھوں نے کی۔ اخباری صنعت میں کام کرنے والے غیر صحافتی کارکنوں کی تنظیم ’آل پاکستان نیوز پیپرز ایمپلائیز کنفیڈریشن‘ یا ایپنیک کے بانی صدر تھے
Screenshot 2024-02-07 at 2.46.36 AM
Tags: بے نظیر بھٹوپاکستانصحافتمنہاج برنا
Previous Post

ذرا اس کے منہ پر ڈھکن تو دینا

Next Post

سلگتا بلوچستان: حساس موضوع پر چشم کشا کالمز کا مجموعہ

ڈاکٹر عقیل عباس جعفری

ڈاکٹر عقیل عباس جعفری

عقیل عباس جعفری پاکستان کے ممتاز شاعر، مؤرخ اور مصنف ہیں۔ اردو ڈکشنری بورڈ کے سربراہ کی حیثیت سے انھوں اردو لغت کو دنیا کے ممتاز اور جدید ڈکشنریوں کی طرح نہ صرف موبائل فون ایپ تیار کرائی بلکہ لفظ کے درست تلفظ کو سمجھنے کے لیے اس کی ریکارڈنگ بھی تیار کر ادی ۔اس طرح پاکستان کی لغت کو بھی دنیا کی ممتاز ڈکشنریوں میں شامل کردیا

Next Post
بلوچستان

سلگتا بلوچستان: حساس موضوع پر چشم کشا کالمز کا مجموعہ

ہمارا فیس بک پیج لائیک کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

[contact-form-7 id=”415″ title=”Contact form 1″]

Categories

  • Aawaza
  • Ads
  • آج کی شخصیت
  • اہم خبریں
  • تاریخ
  • تبادلہ خیال
  • تصوف , روحانیت
  • تصویر وطن
  • ٹیکنالوجی
  • خطاطی
  • زراعت
  • زندگی
  • سیاحت
  • شوبز
  • صراط مستقیم
  • عالم تمام
  • فاروق عادل کے خاکے
  • فاروق عادل کے سفر نامے
  • فکر و خیال
  • کتاب اور صاحب کتاب
  • کھانا پینا
  • کھیل
  • کھیل
  • کیمرے کی آنکھ سے
  • لٹریچر
  • محشر خیال
  • مخزن ادب
  • مصوری
  • معیشت
  • مو قلم

About Us

اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

No Result
View All Result
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions