آج اردو کے ممتاز افسانہ نگار سلطان جمیل نسیم کی پہلی برسی ہے۔ وہ صبا اکبر ابادی کے فرزند اور تاجدار عادل کے بڑے بھائی تھے
سلطان جمیل نسیم بھائی 14 اگست 1935ء کو آگرہ میں پیدا ہوئے تقسیم کے بعد خاندان کے ہمراہ پاکستان ہجرت کی اور حیدرآباد سندھ میں آباد ہوئے بعد ازاں کراچی منتقل ہوگئے ۔ ریڈیو پاکستان حیدرآباد سے منسلک رہے ۔ پھر ریڈیو پاکستان کراچی سے تین سال ڈرامائی فیچر “حامد منزل” کے نام سے تحریر کیا۔ وہ کئی افسانوی مجموعوں کے مصنّف تھے ۔جن میں “سایہ سایہ دھوپ”اور”میں آئینہ ہوں” قابل ذکر ہیں ۔
سلطان جمیل نسیم کا انتقال 30 جولائی 2020ء کو ہوا۔