• Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home آج کی شخصیت

اکیس مارچ: آج نامور موسیقار خواجہ خورشید انور کی سالگرہ ہے

خواجہ خورشید انور کا ایک بڑا کارنامہ راگ مالا اور آہنگ خسروی ہے جس کے ذریعہ کلاسیکی موسیقی کے معروف گھرانوں کے 90 راگ محفوظ کردیئے گئے ہیں

ڈاکٹر عقیل عباس جعفری by ڈاکٹر عقیل عباس جعفری
March 21, 2022
in آج کی شخصیت
0
خواجہ خورشید انور
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
ADVERTISEMENT
Ad (2024-01-27 16:32:21)

خواجہ خورشید انور 21 مارچ 1912ءکو میانوالی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد خواجہ فیروز الدین موسیقی کا بڑا اعلیٰ ذوق رکھتے تھے۔ خواجہ خورشید انور نے پنجاب یونیورسٹی سے فلسفے میں ایم اے کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور انڈین سول سروس کے تحریری امتحان میں ہندوستان بھر میں اوّل آئے تاہم بھگت سنگھ اور اس کی تحریک سے وابستگی کی وجہ سے وہ انٹرویو میں کامیاب نہ ہوسکے اور یہی ناکامی ان کی سب سے بڑی کامیابی بن گئی۔

یہ بھی دیکھئے:

خواجہ خورشید انور نے استاد توکل حسین خان صاحب سے موسیقی کی باقاعدہ تربیت حاصل کی اور آل انڈیا ریڈیو سے وابستہ ہوگئے۔ 1940ءمیں انہوں نے اے آر کاردار کی دعوت پر فلم کڑمائی کی موسیقی ترتیب دی۔ بعدازاں انہوں نے فلم اشارہ، پرکھ، یتیم، پروانہ، پگ ڈنڈی، آج اور کل، سنگھار، نشانہ اور نیلم پری کے نغمات بھی کمپوز کئے۔

انیس سو باون میں وہ مستقل طور پر پاکستان کی فلمی صنعت سے وابستہ ہوگئے جہاں انہوں نے مجموعی طور پر 18 فلموں کی موسیقی ترتیب دی۔ان میں 15 فلمیں اردو زبان میں اور 3 فلمیں پنجابی زبان میں بنائی گئی تھیں۔ پاکستان میں خواجہ صاحب کی مقبول ترین فلموں میں انتظار، زہر عشق، جھومر، کوئل، گھونگھٹ، چنگاری، ہمراز، حویلی، ہیر رانجھا، حیدر علی اور مرزا جٹ کے نام شامل ہیں۔ انہوں نے گھونگھٹ، چنگاری اور ہمراز سمیت چند فلموں کی ہدایات بھی دیں۔

یہ بھی پڑھئے:

ریکو ڈیک: منصوبے کی عجلت میں منظوری بلوچستان کے وسائل پر ڈاکا

Ad (2024-01-27 16:31:23)

یوم ماں: مصری تہذیب میں قدیم وجدید پس منظر

شاہ محمود قریشی کی توقع اور لوٹا کریسی

1955ءمیںانہوں نے فلم انتظار کے لئے بہترین کہانی نگار، بہترین موسیقار اور بہترین فلم ساز کے صدارتی ایوارڈ بھی حاصل کئے۔ زہر عشق، گھونگھٹ اور ہیر رانجھا کی موسیقی ترتیب دینے پر انہیں نگار ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ حکومت پاکستان نے انہیں ستارہ امتیاز کا اعزاز عطا کیا۔
خواجہ خورشید انور نے ریڈیو پاکستان کی سگنیچر ٹیون بھی تخلیق کی تھی۔ ان کا ایک بڑا کارنامہ راگ مالا اور آہنگ خسروی ہے جس کے ذریعہ کلاسیکی موسیقی کے معروف گھرانوں کے 90 راگ محفوظ کردیئے گئے ہیں۔

خواجہ خورشید انور 30 اکتوبر 1984ءکو اس دنیا سے رخصت ہوگئے ۔

Screenshot 2024-02-07 at 2.46.36 AM
Tags: آج کی شخصیتآہنگ خسرویبھگت سنگھپاکستانخواجہ خورشید انورراگ مالاریڈیو پاکستانعقیل عباس جعفریکلاسیکی موسیقیموسیقی
Previous Post

بیس مارچ: آج ممتاز ترقی پسند ادیب شوکت صدیقی کی سال گرہ ہے

Next Post

شاہ محمود قریشی کی توقع اور لوٹا کریسی

ڈاکٹر عقیل عباس جعفری

ڈاکٹر عقیل عباس جعفری

عقیل عباس جعفری پاکستان کے ممتاز شاعر، مؤرخ اور مصنف ہیں۔ اردو ڈکشنری بورڈ کے سربراہ کی حیثیت سے انھوں اردو لغت کو دنیا کے ممتاز اور جدید ڈکشنریوں کی طرح نہ صرف موبائل فون ایپ تیار کرائی بلکہ لفظ کے درست تلفظ کو سمجھنے کے لیے اس کی ریکارڈنگ بھی تیار کر ادی ۔اس طرح پاکستان کی لغت کو بھی دنیا کی ممتاز ڈکشنریوں میں شامل کردیا

Next Post
لوٹا کسریسی

شاہ محمود قریشی کی توقع اور لوٹا کریسی

ہمارا فیس بک پیج لائیک کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

[contact-form-7 id=”415″ title=”Contact form 1″]

Categories

  • Aawaza
  • Ads
  • آج کی شخصیت
  • اہم خبریں
  • تاریخ
  • تبادلہ خیال
  • تصوف , روحانیت
  • تصویر وطن
  • ٹیکنالوجی
  • خطاطی
  • زراعت
  • زندگی
  • سیاحت
  • شوبز
  • صراط مستقیم
  • عالم تمام
  • فاروق عادل کے خاکے
  • فاروق عادل کے سفر نامے
  • فکر و خیال
  • کتاب اور صاحب کتاب
  • کھانا پینا
  • کھیل
  • کھیل
  • کیمرے کی آنکھ سے
  • لٹریچر
  • محشر خیال
  • مخزن ادب
  • مصوری
  • معیشت
  • مو قلم

About Us

اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

No Result
View All Result
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions