ویسٹ انڈیز میں 2007 کا عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ جاری تھا کہ 18 مارچ 2007ءکو ٓٓآنے والی اس خبر نے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ بوب وولمر دل کا دورہ پڑنے سے اچانک وفات پاگئے ہیں پوری پاکستانی قوم کو اداس کردیا۔
یہ بھی دیکھئے:
بوب وولمر عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آئر لینڈ کے ہاتھوں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست پر بے حد دلبرداشتہ تھے۔ اپنی وفات سے کچھ دیر پہلے بوب وولمر نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی قوم سے معذرت طلب کی تھی اور کہا تھا کہ آئر لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست میری زندگی کے تلخ لمحات میں سے ایک ہیں، میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے پاکستانی قوم سے معافی چاہتا ہوں۔
یہ بھی پڑھئے:
علیم عثمان معذرت پھر دیر ہوگئی
عدم اعتماد کے ہنگامے میں ایک ترک حسینہ کی یاد
قرارداد مقاصد: وہ کلمہ جسے پڑھ کر ریاست پاکستان مسلمان ہوئی
بوب وولمر 14 مئی 1948ءکو کان پور میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد کلیرنس وولمر بھی کرکٹر تھے اور انہوں نے رانجی ٹرافی میں یوپی کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ بوب وولمر نے انگلستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے کیریئر میں 19 ٹیسٹ، 6 ایک روزہ میچ اور 350 فرسٹ کلاس میچ کھیلے تھے۔بوب وولمر کو 2005ءمیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ اس سے قبل انہیں واروک شائر اورجنوبی افریقہ کی ٹیم کی کوچنگ کا بھی اعزاز حاصل رہا تھا۔
حکومت پاکستان نے بوب وولمر کی وفات کے 5 دن بعد 23 مارچ 2007ءکو انہیں ستارہ امتیاز کا اعزاز عطا کیا تھا۔ انہوں نے آرٹ اینڈ سائنس آف کرکٹ کے نام سے ایک کتاب بھی تحریر کی تھی۔