آج مشہور اداکار حبیب کا یوم وفات ہے۔ پاکستانی دیوداس کے نام سے معروف ،اداکار حبیب کا اصل نام حبیب الرحمٰن تھا اور وہ 26 نومبر 1935 کولدھیانہ میں پیدا ہوئے تھے ۔ 1947 میں وہ اپنے خاندان کے ساتھ پاکستان آئے ۔
حبیب کے فلمی کیریئر کا آغاز 1956 میں فلم لخت جگر سے ہوا ۔ انھوں نےمجموعی طور پر 277 فلموں میں کام کیا جن میں 101 فلمیں اردو، 174 فلمیں پنجابی، ایک فلم سندھی اور ایک فلم پشتو زبان میں بنائی گئی تھیں ۔
یہ بھی دیکھئے:
جبکہ دو فلمیں ڈبل ورژن تھیں اور31 فلموں میں انھوں نے بطور مہمان اداکار کام کیا تھا۔ 1972 میں انہوں نے اداکارہ نغمہ سے شادی کی تھی جن کے ساتھ انھوں نے 67 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
ان کے فن کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انھیں 14 اگست 2010 کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا ۔ اداکار حبیب کا انتقال 25 فروری 2016ء کو ہوا۔