آج بالی وڈ کی حسین ترین اداکارہ مدھو بالا کی برسی ہے۔ مدھو بالا نے کم عمری میں فلمی دنیا کا رخ کر لیا۔ وہ پچاس اور ساٹھ کی دہائی کی سب سے مقبول اداکارہ تھیں۔ ان کی خوبصورتی آج بھی بالی وڈ میں مثال کے طور پر یاد کی جاتی ہے۔
مدھوبالا کا اصل نام تھا ممتاز جہاں، گھر کی غربت نے اسے 9 برس کی عمر میں ہی نگار خانوں کی چکا چوند روشنیوں میں دھکیل دیا۔ روشنیوں کی اسی دنیا میں مدھو اوردلیپ کمار کا عشق شروع ہوا۔ دلیپ مدھو سے شادی سے پہلے اسے اس کے خاندان کے چنگل سے نکالنا چاہتے تھے۔ مدھوبالا کاباپ عطااللہ خاں اپنی بیٹی کے عشق کو عدالت تک لے آیا۔ دلیپ نے عدالت میں کہا “میں مدھو سے محبت کرتا ہوں اور اپنے آخری سانس تک محبت کرتا رہوں گا۔” جب عدالت نے دلیپ کو حکم دیدیا کہ وہ مدھو سے ملنا بند کر دے تو دلیپ نے سر جھکا لیا۔ مدھو بالا لمحہ لمحہ بجھنے لگی، مدھو نے پیغام بھجوایا آخری بار ہی مل لو۔ لیکن دلیپ تو اس کے جنازے میں بھی نہ گئے۔ مدھو خود توقبر میں اتر گئی، لیکن اس کا عکس لوگ آج بھی صبح کی کرنوں میں ڈھونڈتے ہیں۔