آج پاکستان کے نامور طبیب، مصنف اور صنعت کا رحکیم محمد سعید کا یوم ولادت ہے۔ حکیم محمد سعید 9 جنوری 1920ءکو دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد حافظ عبدالمجید نے 1906ءمیں ہمدرد دوا خانہ کی بنیاد ڈالی تھی۔ کم سنی میں والد کا سایہ سر سے اٹھنے کے بعد ان کے بڑے بھائی حکیم عبدالحمید نے ان کی تعلیم و تربیت کی۔
یہ بھی دیکھئے:
1939ءمیں انہوں نے طبیہ کالج دہلی سے طب کا اعلیٰ امتحان پاس کیا اور ہمدرد دواخانہ کے کاموں میں اپنے بڑے بھائی کا ہاتھ بٹانے لگے۔ قیام پاکستان کے بعد وہ کراچی میں آگئے اور انہوں نے یہاں ہمدرد دوا خانہ کی ازسرنو بنیاد رکھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان کا ایک عظیم طبی ادارہ بن گیا۔
یہ بھی پڑھئے:
چھ جنوری: پاکستان، عالم اسلام، اقوام عالم اور قاضی حسین احمد
آٹھ جنوری: جب کراچی کی ایلفی اسٹریٹ طلبہ کے خون سے رنگین ہوئی
گاندھی اور نہرو اب بھارت کے ہیرو نہیں رہے، ان کی جگہ گوڈسے لے چکا
دو جنوری نامور سائنس دان ڈاکٹر رضی الدین صدیقی کی سال گرہ اور برسی
چھبیس دسمبر: آج اردو اور پنجابی کے صف اوّل کے شاعر منیر نیازی کی برسی ہے
علمی، ادبی، تعلیمی، اشاعتی اور اسلامی ادارے کی حیثیت سے بھی اس نے نمایاں شناخت اختیار کی۔ حکیم محمد سعید نے ہمدرد دوا خانہ کے علاوہ اور بھی کئی ادارے قائم کئے جن میں مدینتہ الحکمت کا نام سرفہرست ہے۔ حکیم محمد سعید صدر پاکستان کے طبی مشیر اور صوبہ سندھ کے گورنر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ انہوں نے کئی جریدے جاری کئے اور لاتعداد تصانیف یادگار چھوڑیں۔حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر 1966ءمیں انہیں ستارہ امتیاز اور2000ءمیں نشانِ امتیازعطا کیا تھا۔
حکیم محمد سعید 17 اکتوبر 1998ءکو کراچی شہید کردئیے گئے جہاں وہ مدینتہ الحکمت کے احاطے میں آسودہ خاک ہیں۔