زیرِ بحث خاص مضامین
* دشمن کے مقابل ثابت قدمی
* خشیتِ الٰہی
*مالِ غنیمت
*ھجرت و جہاد
. عمومی احکامات و مسائل.
1. جان لو کہ جیسے مالِ غنیمت ملیں ھوں حاصل اس میں سے پانچواں حصہ تو اللہ کا ھے رسولؐ قرابتداروں کا یتیموں کا مسکینوں اور مسافروں کا۔
2. اے ایمان والو جب تم کسی مخالف فوج سے بھڑ جاو تو ثابت قدمی دکھاو اور بکثرت اللہ کو یاد کرو تاکہ تمھیں کامیابی ملے۔
3. اور اللہ کی اس کے رسول کی فرمانبرداری کرتے رہو اور آپس میں اختلاف نہ کرو ورنہ بزدل ہو جاو گے۔
اور تمھاری ھوا اکھڑ جائے گی۔ ان لوگوں جیسے نہ بنو جو اتراتے ھوئے خود نمائی کرتے ھوئے گھروں سے چلے اور اللہ کی راہ سے روکتے تھے۔
5. اے نبیؐ تجھے اللہ کافی ھے اور ان مومنوں کو جو تیری پیروی کر رھے ہیں ۔
6. اے نبیؐ ایمان والوں کو جہاد کا شوق دلاو اگر تم میں بید بھی صبر کرنے والے ہوں تو دو سو پر غالب رہیں گے اگر تم ایک سو ہوں گے تو ایک ھزار کافروں پر غالب رہیں گے ۔
7. پس جو کچھ حلال اور پاکیزہ غنیمت تم نے حاصل کی ھے خوب کھاو پیو اور اللہ سے ڈرتے رھو۔
8. کافر آپس میں ایک دوسرے کے رفیق ہیں ۔
9. جو لوگ ایمان لائے اور ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں جہاد کیا جنہوں نے پناہ دی اور مدد پہنچائی یہی لوگ سچے مومن ہیں ان کے لیے بخشش اور عزت کی روزی ۔
10. اللہ اور رسول اور رسول کی طرف سے لوگوں کو بڑے حج کے دن صاف اطلاع ھےبکہ اللہ مشرکوں سے بیزار ہے اور اللہ کا رسول بھی۔
11. پھر حرمت والے مہینوں کے گزرتے ہی مشرکوں کو جہاں پاو قتل کرو۔ انہیں گرفتار کرو اور ان کا محاصرہ کر لو۔ اور ان کی تاک میں ھر گھاٹی میں جا بیٹھو ہاں اگر توبہ کر لیں نماز کے پابند ھو جائیں ذکوٰت ادا کریں تو ان کی راہ چھوڑ دو۔
12. جو لوگ ایمان لائے ہجرت کی اللہ کی راہ میں اپنے مال اور اپنی جان سے جہاد کیا۔ وہ اللہ کے ہاں بڑے مرتبہ والے ہیں یہی لوگ مراد پانے والے ہیں ۔
13. اے ایمان والو اپنے باپوں اور بھائیوں کو دوست نہ بناو اگر وہ کفر کو ایمان سے ذیادہ عزیز رکھیں تم میں سے جو بھی ان سے محبت رکھے گا وہ پورا گنہگار اور ظالم ہے۔.
14. کل
کہہ دیجئیے کہ تم عمل کیئے جاو تمہارے عمل خود دیکھ لے گا اور اس کا رسول اور ایمان والے بھی دیکھ لیں گے
15. پیغمبر کو اور دوسرے مسلمانوں کو جائز نہیں کہ مشرکین کے لیئے مغفرت کی دعا مانگیں اگرچہ وہ رشتہ دار ہی ھوں اس امر کے ظاہر ھو جانے کے بعد کہ یہ لوگ دوزخی ہیں ۔
16. اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور سچے لوگوں کے ساتھی بنو ۔
17. اے ایمان والو ان کفار سے لڑو جو تمھارے آس پاس ہیں اور ان کو تمہارے اندر سختی پانا چاہیئے۔
18. وہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنے منہ سے بجھا دیں ۔اللہ انکاری ہے مگر اسی بات کا کہ اپنا نور پورا کرے گو کافر نا خوش رہیں۔
19. اسی نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچے دین کے ساتھ بھیجا ہے کہ اسے اور ادیان پر غالب کرے۔
20. ۔نکلو اللہ کی راہ میں ہلکے ھو یا بوجھل اور اللہ کی راہ میں مال و جان سے جہاد کرو۔ یہی تمہارے لیئے بہتر ہے اگر تم جانتے ھو۔