ممتاز شاعر اور ماہر تعلیم امجد حسین امجد ماہ رمضان المبارک کے دوران “آوازہ”میں روزانہ ایک بارے کی تلخیص بیان کیا کریں گے جس کے لیے ادارہ ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہے، اللہ تعالیٰ ان کی یہ محنت اور خدمت قبول فرمائے، آمین۔
پارہ اول
اس پارے میں پانچ باتیں ہیں:
1۔اقسام انسان
2۔اعجاز قرآن
3۔قصۂ تخلیقِ حضرت آدم علیہ السلام
4۔احوال بنی اسرائیل
5۔قصۂ حضرت ابراہیم علیہ السلام
یہ بھی دیکھئے:
1۔اقسام انسان تین ہیں: مومنین ، منافقین اور کافرین۔
مومنین کی پانچ صفات مذکور ہیں:
۱۔ایمان بالغیب ۲۔اقامت صلوۃ ۳۔انفاق ۴۔ایمان بالکتب ۵۔یقین بالآخرۃ
منافقین کی کئی خصلتیں مذکور ہیں: جھوٹ، دھوکا، عدم شعور، قلبی بیماریاں، سفاہت، احکام الٰہی کا استہزائیہ، فتنہ وفساد، جہالت، ضلالت، تذبذب۔
اور کفار کے بارے میں بتایا کہ ان کے دلوں اور کانوں پر مہر اور آنکھوں پر پردہ ہے۔
2۔اعجاز قرآن:
جن سورتوں میں قرآن کی عظمت بیان ہوئی ان کے شروع میں حروف مقطعات ہیں یہ بتانے کے لیے کہ انھی حروف سے تمھارا کلام بھی بنتا ہے اور اللہ تعالیٰ کا بھی، مگر تم لوگ اللہ تعالیٰ کے کلام جیسا کلام بنانے سے عاجز ہو۔
یہ بھی پڑھئے:
پ
3۔قصۂ حضرت آدم علیہ السلام :
پارہ اول میں اللہ تعالیٰ کا آدم علیہ السلام کو خلیفہ بنانا، فرشتوں کا انسان کو فسادی کہنا، اللہ تعالیٰ کا آدم علیہ السالم کو علم دینا، فرشتوں کا اقرارِ عدم علم کرنا، فرشتوں سے آدم علیہ السلام کو سجدہ کروانا، شیطان کا انکار کرنا پھر مردود ہوجانا، جنت میں آدم وحواء علیہما السلام کو شیطان کا بہکانا اور پھر انسان کو خلافتِ ارض عطا ہونا۔
4۔احوال بنی اسرئیل:
ان کا کفران نعمت اور اللہ تعالیٰ کا ان پر لعنت نازل کرنا۔
5۔ قصہّ حضرت ابراہیم علیہ السلام:
حضرت ابراہیم علیہ السلام کا اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر خانہ کعبہ کی تعمیر کرنا اور پھر اللہ تعالیٰ سے اسے قبول کروانا اور پھر توبہ و استغفار کرنا۔
6 . پارہ اول میں جن شیاطین ک ذکر ھے اس سے مراد سردرانِ قریشی ہیں جن کے ایمان پر وہ اسلام پیغمرِ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ اور سازشیں کرتے تھے
7 . صراطِ مستقیم سے مراد وہ سیدھا راستہ ھے جن پر انبیاء شہدا صدیقین اور صالحین چلے اور انہی کو انعام یافتہ قرار دیا گیا