چوتھا پارہ
۱۔ بقیہ سورۂ آل عمران
۲۔ ابتدائے سورۂ نساء
سورۂ آل عمران کا بقیہ حصہ ۔۔۔۔۔۔۔۔:
1۔نیکی تک کیسے پہنچا جائے
حقیقی نیکی اور تقوی اس کے حصہ میں آتی ہے جو اپنی محبوب ترین چیزوں میں سے اللہ کے راستے میں خرچ کرے۔
محبوب چیزیں کیا کیا ہے؟
مال۔۔۔۔۔۔اللہ کے راستے میں خرچ کرنا
یہ بھی دیکھئے:
نیند۔۔۔۔۔۔قیام اللیل کرنا
اولاد۔۔۔۔۔۔دین کی خدمت کے لئے وقف کرنا
جو اپنے لئے پسند کرے وہی دوسرے کے لئے پسند کرے
اس آیت کے نزول کے بعد بہت سے صحابہ نے اپنی محبوب ترین چیزیں اللہ کی راہ میں دے دیں۔
2۔ خانہ کعبہ کے فضائل:
یہ سب سے پہلی عبادت گاہ ہے اور اس میں واضح نشانیاں ہیں جیسے: مقام ابراہیم۔ جو حرم میں داخل ہوجائے اسے امن حاصل ہوجاتا ہے۔
پہلا گھر جو لوگوں (کے عبادت کرنے) کے لیے مقرر کیا گیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ﴿۹۶﴾
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا پے درپے حج اور عمرے کیا کرو کیونکہ یہ دونوں فقر یعنی محتاجی ، غربت اور گناہوں کو اس طرح ختم کر دیتے ہیں جیسے بھٹی لوہے، سونے چاندی کے میل کو ختم کردیتی ہے۔
مسجد حرم میں ایک نماز کا ثواب ایک لاکھ کے برابر ہو جاتا ہے۔اور مسجدِ نبوی میں ایک نماز کو ثواب ایک ہزار کے برابر ہے۔
3۔ اللہ سے کیسے ڈریں
آیت مومنو! خدا سے ڈرو جیسا کہ اس سے ڈرنے کا حق ہے اور مرنا تو مسلمان ہی مرنا ﴿۱۰۲﴾
خوشخبری ہے اس شخص کے لیے جس کا آخری کلام لا الہ الا اللہ ہوگا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اتق اللہ حیثما کنت۔۔۔۔۔تم جہاں کہیں بھی ہو اللہ سے ڈرتے رہو۔
4۔ تفرقے میں نہ پڑو
اور سب مل کر خدا کی (ہدایت کی رسی) کو مضبوط پکڑے رہنا ۔۔۔﴿۱۰۳﴾
اللہ کی رسی کیا ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی کتاب ہی اللہ کی وہ رسی ہے جو آسمان سے زمین تک لٹکی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:
پارہ اول: اقسام انسان،اعجاز قرآن،تخلیق آدم اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کا ذکر
دوسرا پارہ: تحویل قبلہ، تدبیر کائنات، روزہ اور نکاح و طلاق کے قوانین
تیسرا پارہ: حیات بعد الممات،انفاق، حرمت سود، اور دیگر مضامین
5۔ امر بالمعروف و نہی عن المنکر ﴿۱۱۰﴾
امت ِ محمدبہترین اُمت ہے کہ جو لوگوں کی نفع رسانی کے لیے نکالی گئی ہے، بھلائی کا حکم کرتی ہے، برائی سے روکتی ہے اور اللہ پر ایمان رکھتی ہے۔
6۔ تین غزوے:
۱۔غزوۂ بدر ۲۔غزوۂ اُحد ۳۔غزوۂ حمراء الاسد
7۔ دوڑو جنت کی طرف
اپنے پروردگار کی بخشش اور بہشت کی طرف لپکو جس کا عرض آسمان اور زمین کے برابر ہے اور جو (خدا سے) ڈرنے والوں کے لیے تیار کی گئی ہے ﴿۱۳۳﴾
8۔ جہاد مومن اور منافق کی پہچان کا ایک ذریعہ
کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ (بےآزمائش) بہشت میں جا داخل ہو گے حالانکہ ابھی خدا نے تم میں سے جہاد کرنے والوں کو تو اچھی طرح معلوم کیا ہی نہیں اور (یہ بھی مقصود ہے) کہ وہ ثابت قدم رہنے والوں کو معلوم کرے ﴿۱۴۲﴾
تکلیف مصیبت آزمائش یا انسان کو ترقی دیتی ہے یا نیچے گرا دیتی ہے۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (جب انسان کیلیے اللہ تعالی کے ہاں کوئی ایسا درجہ مختص ہو جسے پانے کیلیے انسان کے اعمال ناکافی ہو تو اللہ تعالی اس کو جسم، مال، یا اولاد کی مصیبتوں میں مبتلا کر دیتا ہے) ابو داود: (3090)
9۔ نرمی کا موں کو سنوارتی ہے
۔۔۔۔اور اگر تم بدخو اور سخت دل ہوتے تو یہ تمہارے پاس سے بھاگ کھڑے ہوتے۔۔۔ ﴿۱۵۹﴾
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نرمی کاموں کو خوبصورت بنا دیتا ہے۔
10-شہید زندہ ہو تا ہے۔
جو لوگ خدا کی راہ میں مارے گئے ان کو مرے ہوئے نہ سمجھنا (وہ مرے ہوئے نہیں ہیں) بلکہ خدا کے نزدیک زندہ ہیں اور ان کو رزق مل رہا ہے ﴿۱۶۹﴾
اس کو برزخ (قبر) کی زندگی میں رزق عطا ہوتا ہے۔
اور وہ جن سے لوگوں نے کہا کہ، “تماررے خلاف بڑی فوجیں جمع ہوئی ہیں، ——————— ﴿۱۷۳﴾
11۔سورہ اٰل عمران کی آخری آیات(آخری رکوع)
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ۔آج کی رات مجھ پر چند آیا ت نازل ہوئی ہیں اُس آدمی کے لئے ہلاکت ہے جس نے ان کو پڑھا لیکن ان میں غورو فکر نہیں کیا۔نبی اکرم ﷺ تہجد کے وقت وضو کرنے سے پہلے ان آیا ت کو پڑھا کرتے تھے۔
جب چیزیں بہت مشکل ہو جائے تو اللہ سے دعا مانگا کرے۔۔۔۔ حسبنا اللہ ونعم الوکیل
12۔ کامیاب شخص کون؟
1۔جو جنت میں داخل کردیا گیا اور دوزخ سے بچا لیا گیا۔
2۔جس نے دین ِ اسلام قبول کر لیا
3۔ جو استغفار کرتے ہیں
(دوسرا حصہ) سورۂ نساء کا جو ابتدائی حصہ اس پارے میں ہے اس میں درج ذیل باتیں ہیں:
1۔ اللہ تعالیٰ نے ایک مرد اور عورت سے تمام انسانوں کو پیدا کیا ۔ ﴿۱﴾مفہوم
2۔یتیموں کا حق: اور یتیموں کا مال (جو تمہاری تحویل میں ہو) ان کے حوالے کردو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔﴿۲﴾
یتیموں کی پرورش کرنے والا جنت میں اللہ کے نبی کے ساتھ ہو گا (مفہومِ حدیث)
3۔ مرد کو زیادہ شادیوں کی اجازت۔﴿۳﴾
(ایک مرد بیک وقت چار نکاح کرسکتاہے بشرط ادائیگیٔ حقوق۔)
4۔ میراث کی تقسیم: (اولاد ، ماں باپ ، بیوی ، کلالہ کے حصے بیان ہوئے اس قید کے ساتھ کہ پہلی وصیت ادا کردی جائے۔) آیت نمبر ﴿۱۱﴾﴿۱۲﴾
5۔ عورتوں سے اچھا سلوک کرو( مفہوم آیت )﴿۱۹﴾
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔ ایمان کے لحاظ سے کامل مومن وہ ہے جو اخلاق میں سب سے اچھا ہے اور تم میں سے بہتر وہ شخص ہے جو اپنی بیویوں کے لئے اخلاقی لحاظ سے بہتر ہو۔ (مفہوم)
6۔ محرم عورتیں آیت ﴿۲۳﴾:
(مائیں، بیٹیاں، بہنیں، پھوپھیاں، خالائیں، بھتیجیاں، بھانجیاں، رضاعی مائیں، رضاعی بہنیں، ساس، سوتیلی بیٹیاں، بہویں۔)