کپتان مجھے جہاں کھلانا چاہیں میں کھیلنے کے لیئے تیار ھوں۔ فردوس عاشق اعوان ۔
سابق صوبائی مشیر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مجھے وزیر اعظم کے اگلے حکم کا بیتابی سے انتظار ھے کہ وہ مجھے لاھور میں کھیل جاری رکھنے کا دوبارہ حکم دیتے ہیں یا اسلام آباد میں ” دوبارہ ” کھیلنے کا کہتے ہیں وہ مجھے جہاں کھلائیں گے میں کھیلنے کے لیئے ھردم تیار ھوں۔ انہوں نے کہا وکلا سے اسلام آباد فٹ بال گراونڈ واگزار کروانے کے بعد گراونڈ ویران پڑا تھا اسلام آباد کو میری اشد ضرورت تھی۔یہ الگ بات کہ میں فٹ بال کو صرف فٹ بال ھی سمجھتی اور مجھے اس بارے کچھ معلوم نہیں ۔انہوں نے کہا میرے استعفیٰ کے بعد تو یہ ضرورت اور بھی دوچند ھوگئی تھی۔ لگتا ھے کہ اسی وجہ سے مجھ سے استعفیٰ کی فرمائیش کی گئی۔۔ورنہ میں میں اتنی کمزور بھی نہیں ھوں کہ مجھ سے کوئی زبردستی استعفیٰ لے لے۔ ویسے میں نے کونسی شیشے یا پلاسٹک کی چوڑیاں پہن رکھی ہیں جن کے ٹوٹنے کا خطرہ ھو ۔ مجھ سے کوئی پنگا لینے کا سوچے بھی نہ ورنہ میں ایسا ” سیالکوٹی دھوبی پٹرا” ماروں گی کہ نانی یاد کروا دوں گی۔ ابھی ایک پٹرا “ق لیگ ” کو لگا اور دوسرا ” ن ” لیگ کو وہ دونوں ایک دوسرے کا منہ دیکھ رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا ویسے کپتان مجھے جس تنخواہ پر بھی رکھیں میں اسی تنخواہ پر کام کرنے کے لیئے ھر وقت اور جگہ تیار ھوں۔” او – ھو” مجھے تو یاد ہی نہیں میری ایک ھفتہ کی تنخواہ،ٹی اے ڈی اے اور ” میک اپ الاونس” پنجاب حکومت کی طرف بقایا ھے۔ میں پنجاب اسمبلی اپنے انہی بقایاجات کی وصولی کے لیئے گئی تھی۔ لوگوں نے مشہور کر دیا کہ مجھے داخلے سے روک دیا گیا ھے۔ یہ میرے دوست نما دشمنوں کا پروپیگنڈہ ھے ورنہ ایسی تو کوئی بات نہیں ۔جن لوگوں نے بھی کہا مجھے کسی گارڈ نے روکا ھے وہ بالکل سفید بلکہ ” فیٹف کی “گرے لسٹ” کی طرح گرے جھوٹ بول رھے ہیں۔ اس گارڈ نے تو مجھے پیغام دیا کہ میڈم آپ اس اجلاس میں شرکت کرکے “اپنا اور قوم” کا وقت بالکل ضائع مت کریں ۔ آپ کا تو ایک ایک منٹ بہت قیمتی ھے۔ آپ تو ماہر ڈاکٹر ہیں “گائنی کلینک” کرکے لاکھوں روپے ماہانہ کما سکتی ہیں رھی بات قوم کی تو کونسی قوم اور کہاں کی قوم ۔
انہوں نے کہا مجھے بھی معلوم ھوا تھا کہ وزیر اعظم مجھے کسی اور جگہ کھلانا چاہتے ہیں ۔سو میں نے کسی ممکنہ ٹاسک اور کسی بھی نئیے کھیل کا حصہ بننے کے لیئےابھی سے اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دینا شروع کر دی۔ میں اپنی فزیکل فٹنس کے سبب ھی مخالفوں کو “چاروں شانے چت “کرنے کا لمبا ٹریک ریکارڈ رکھتی ھوں۔ اگر کسی کو میری بات کا یقین نہ آئے تو بھلے مریم نواز سے بات کر کے اپنا شک دور کرلے۔ محترمہ فردوس عاشق اعوان نے کہا میرے باوثوق ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان مجھے ” امور نوجوانان اور کھیلوں “کا مشیر رکھنا چاہتے ہیں۔وہ میری صلاحیتوں سے واقف ہیں۔ وہ حالیہ” ٹوکیو اولپکس” کے نتائج سے بہت دل گرفتہ ہیں ۔لہذا انہوں نے مجھے مشورے کے لیئے عنقریب اسلام آباد طلب کرنے کا پروگرام بنایا۔ ” سینہ گزٹ نیوز” کے مطابق ان کا خیال ھے کر دی جائے۔ اس کے لیئے ملک گیر سطح پر ایک “پرموشنل اور موٹیویشنل پرومو ” عنقریب قوم کے سامنے جاری کیا جائے گا۔جس میں گلی ڈنڈے کے فضائل اور انسانی صحت پر اس کے اثرات بارے معلومات سے پوری قوم کو آگاہ کیا جائے گا۔ جس سے پوری قوم کو میرے اور عمران خان کے عزائم کا لگ پتہ جائے گا۔اور لوگوں کے منہ بند ھوجائیں گے ۔ میری معلومات کے مطابق پنجاب اور KPK میں ضلعی لیول پر فری سٹائل ریسنلگ کلبز اور ” گُلی ڈنڈا” کے لیئے اسٹیڈیم بنائے جائیں گے۔جس کے لیئے ناروال اور مالم جبہ میں پائلٹ پراجیکٹس کے لیئے عنقریب فنڈز کے اجرا پر کام فوری شروع کرنے کا ارادہ ھے میں خود ماسٹر ٹرینر اور کوچ ٹرینڈ کروں گی۔ اور ” گُلی ڈنڈے” کو قومی کھیل کا درجہ دلوانے کے لیئے کوئی بھی فیصلہ کن قدم اٹھانے سے گریز نہیں کیا جائے۔ چاھے اس کے لیئے صدارتی آرڈینینس ھی کیوں نہ جاری کرنا پڑے ۔ محترمہ فردوس عاشق اعوان نے کہا ھم نے طویل غور و خوض کے بعد طے کیا ھے کہ گُلی ڈنڈے کے کھیل کو ” سٹیٹ آف آرٹ گیم” بنانے کے لیئے ” امیریکی گُلیاں ” اور “افغانی ڈنڈے” امپورٹ کیے جائیں گے اس کے لئیے زلفی بخاری اور جنرل( ر ) عاصم باجوہ کی خدمات جس قیمت پر بھی حاصل کرنا پڑیں کریں گے۔اس کے لیئے ھمیں” نیلم جہلم ” ٹیکس کی طرز پر عوام پر ” گُلی ڈنڈا ٹیکس” لگانا پڑا تو وہ بھی لگائیں گے۔