حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب رات اس طرف سے آنا شروع ہو اور دن اس طرف سے پلٹنا شروع ہو اور سورج ڈوب جائے تو روزہ دار کے لیے روزہ کھولنے کا وقت شروع ہو گیا
(متفق علیہ)
یعنی مشرق کی طرف سے اگر رات کی تاریکی بلند ہونا شروع ہو جائے اور معلوم ہو کہ تاریکی امڈتی چلی آ رہی ہے اور دوسری طرف مغرب کی جانب یہ کیفیت ھو کہ سورج غروب ہو چکا ہو اور آپ دیکھ رہے ہوں کہ دن حتم ھو رہا ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ روزہ کھولنے کا وقت ہوگیا ہے اور آپ کو فورا روزہ کھول لینا چاہیے
اگر روزہ کھولنے کا وقت ہو گیا ہو اور اس کے بعد آپ سوچ رہے ہوں کہ روزہ کھولیں یا نہ کھولیں تو یہ بات غلط اور شریعت کی روح کے منافی ہے ۔ افطار کا وقت ہوتے ہیں بلاتاخیر روزہ کھولنا چاہئے۔
* افطار میں جلدی کرنے والے اللہ کو محبوب ہیں
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا !
اللہ تعالی فرماتا ہے کہ مجھے اپنے بندوں میں سے سب سے زیادہ پسند وہ ہیں جو افطار میں جلدی کرنے والے ہو ۔ ( رواہ ترمزی )
* افطار کے لئے افضل چیزیں درج ذیل ہیں
حضرت سلمان بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی شخص افطار کرے تو اسے چاہئے کہ کھجور سے افطار کرے کیوں کہ اس میں برکت ہے اگر کھجور نہ ہو پائے تو اسے چاہیے کہ پانی سے افطار کرے کیونکہ وہ پاک ہے ۔
( احمد ، ترمزی ،ابو داود ، ابن ماجہ ، دارمی )