• تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
    • آپ بیتی
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • کاروبار
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • صفحہ اوّل
No Result
View All Result
12 °c
Islamabad
  • تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
    • آپ بیتی
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • کاروبار
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • صفحہ اوّل
  • تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
    • آپ بیتی
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • کاروبار
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • صفحہ اوّل
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home تفریحات سیاحت

استنبول کا دھوکا

یہاں آنے والا پہلے دس سیکنڈز تک ایک شاک کے عالم میں رہتا ہے ۔ یہ دس سیکنڈ گزر جانے کے بعد ذہن ایسے بدلتا ہے کہ حیرت ہوتی ہے۔ اخلاق احمد کا سفر ترکی

اخلاق احمد by اخلاق احمد
November 15, 2020
in سیاحت
0
استنبول کا دھوکا
33
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app

وہ استنبول میں ہمارا آخری دن تھا جب ہم نے ایک حیرت انگیز نظارہ دیکھا ۔ ایسا نظارہ ، جسے دیکھنے کا کوئی پروگرام نہ تھا ۔

تجربے سے سیکھا تھا کہ کسی دوسرے ملک کی سیر کو جانے سے پہلے پوری تیاری کر لینی چاہئیے ، کہاں کہاں جانا ہے ، کیا کیا دیکھنا ہے ،  ٹرانسپورٹ ، یعنی بس یا ٹرین یا ٹرام یا فیری کو کیسے استعمال کرنا ہے ، ہوٹل کس مقام پر ہونا چاہئیے ۔ ایک ویب سائٹ “ٹرپ ایڈوائزر” شاید سب سے اچھی رہنمائی فراہم کر دیتی ہے ۔

تو جب استنبول میں ہمارا آخری دن آیا تو پتا چلا کہ جتنے مقامات کی فہرست بنا کر نکلے تھے ، سب دیکھ چکے ۔ توپ کاپی سے گرانڈ بازار تک ، ہپوڈروم کی وسعت میں جگمگاتی مسجد اور کلیسا اور باغات اور حورم سلطان حمام تک ، پرنسس آئی لینڈ سے قدیم گلاٹا برج تک ، اور سرکیچی کے سوا سو سال پرانے ریلوے اسٹیشن کے متروک حصے میں دکھائے جانے والے رقص درویش سے خراسانی ریسٹورنٹ کے جادوئی ادانا کبابوں تک ، نہ جانے کیا کچھ دیکھ لیا ، چکھ لیا ، فہرست پر حرف بہ حرف عمل کر لیا ، پھر بھی ایک دن بچ گیا ۔

میں اور عالیہ سوچتے رہے کہ اب کیا کریں ، کہاں جائیں ۔ دنیا دیکھنے نکلو تو ہوٹل میں وقت ضائع کرنا تقریبا” گناہ لگتا ہے ۔

سو ایک بار پھر ٹرپ ایڈوائزر سے مدد لی ، گوگل سے راستا پوچھا ، اور ٹرام میں سوار ہو کر شاداب باغات سے گھری ایک سادہ عمارت تک جا پہنچے ، جس پر لکھا تھا “پینوراما 1453”

پینوراما 1453 ترک تاریخ کا عجائب گھر ہے ۔ اور ایسا عجیب میوزیم ، کہ شروع میں بہت بیزاری سے آپ کا استقبال کرتا ہے ۔ اندر داخل ہوتے ہی مجھے ذرا مایوسی سی ہوئی ۔ دیواروں پر ترک بادشاہوں کی بڑی بڑی تصاویر ، جن کے ساتھ تاریخی واقعات درج تھے ۔ کچھ نادر اشیاء ، جنہیں پوشیدہ روشنیاں نمایاں کرتی تھیں ۔ یعنی کچھ بھی ایسا نہ تھا کہ آپ کو اپنی جانب متوجہ کرے ۔ یہ ایک روایتی ، خوابیدہ میوزیم تھا جسے ہم کراچی میں بیٹھ کر انٹرنیٹ پر بھی دیکھ سکتے تھے ۔

ہم بس رسم نبھانے کے لئے ان تصاویر سے سجی گیلری میں چلتے گئے جو گھومتی جاتی تھی اور ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتی تھی ۔ مجھے اعتراف کرنے دیجئے کہ تاریخ میں میری دلچسپی کبھی بہت زیادہ نہیں رہی ۔ بس اتنی رہی کہ لوگوں کو میری کم علمی کا شبہ ہو تو ہو ، پورا یقین نہ آئے ۔

خیر ، ہم گیلری میں چلتے گئے کیونکہ ایسی راہ داریوں کا اصول یہ ہوتا ہے کہ آپ کو پلٹ کر واپس جانے کی اجازت نہیں ہوتی ، راہ داری ختم ہو گی تو باہر نکلنے کا راستا سامنے آ جائے گا ۔

مگر راہ داری ختم ہوئی تو ایک زینہ سامنے آ گیا ۔ تنگ ، گول سیڑھیاں جو بالائی منزل کی طرف جا رہی تھیں ۔ نہ پائے رفتن نہ جائے ماندن ۔ باہر نکلنے کا اگر کوئی راستا تھا تو گویا اوپر تھا ۔

ہم سیڑھیوں سے اوپر پہنچے تو یوں لگا ، کسی نے جادو کے ذریعے ہمیں کسی اور دنیا میں ، کسی اور وقت میں پہنچا دیا ہے ۔ وہ ساری بیزاری ہوا ہو گئی اور ایک ناقابل بیان حیرت دھیرے دھیرے ہمارے دلوں میں اترنے لگی ۔

یہ ایک گنبد جیسی گولائی والا بہت بڑا ہال تھا جس میں سیاحوں کا ہجوم تھا ۔ گول دیواروں پر ایک بہت بڑی پینٹنگ نقش تھی ۔ ایک میورل ۔ ایک مسلسل پینوراما پینٹنگ ، جسے سائکلوراما بھی کہا جاتا ہے ۔ دیوار کے ساتھ ساتھ دائرے میں چلتے جائیے ، مناظر دیکھتے جائیے ۔

اور کیسے مناظر ؟ قسطنطنیہ کی فتح کے مناظر ۔ وہی قسطنطنیہ جسے اب استنبول کہا جاتا ہے ۔ 29 مئی 1453 کو سلطنت عثمانیہ کے سلطان محمد ‘ فاتح’ کی افواج نے طاقتور بازنطینی سلطنت کے دارالحکومت قسطنطنیہ پر حملہ کر کے اسے فتح کر لیا تھا ۔ ان دیواروں پر جو مناظر نقش تھے ، اسی تاریخی دن کی داستان تھے ۔

مگر یہ بے جان ، ساکت مناظر نہیں لگتے تھے ۔ پوشیدہ اسپیکرز سے توپوں کی گھن گرج اور فوجی کمانڈرز کی آوازیں گونج رہی تھیں ۔ دیواروں پر ایک خوفناک جنگ برپا نظر آتی تھی ۔ قلعے منہدم ہو رہے تھے ، فصیلیں ٹوٹ رہی تھیں ، سپاہیوں کے چلانے کی آوازیں آ رہی تھیں ، معرکہ آرائی میں ہمت بندھانے والے فوجی بینڈ بج رہے تھے ، سامنے توپوں کے آہنی گولے پڑے تھے ، شہر کی فصیلوں میں گھس آنے والے فوجیوں سے دوبدو لڑائی جاری تھی ۔ ہم گویا کسی جنگ کے عین درمیان کھڑے ، تاریخ کے ایک اہم دن کو دیکھ رہے تھے ۔

ADVERTISEMENT

دس ہزار figures پر مشتمل یہ میورل آٹھ مصوروں نے چار سال کی محنت سے بنایا ہے اور یہ پوری جیتی جاگتی تصویر سوا دو ہزار مربع میٹر پر محیط ہے ۔ اسے اصلی اشیاء مثلا” توپوں کے گولوں ، زنجیروں ، ٹوٹی ہوئی تلواروں ، پیڑوں کے سوکھے تنوں اور مٹی کے ذریعے ایسا تھری ڈائمنشنل بصری دھوکا بنایا گیا ہے کہ ماہرین کے مطابق یہاں آنے والا پہلے دس سیکنڈز تک ایک شاک کے عالم میں رہتا ہے اور اس کے بعد اس کا ذہن اس پورے ماحول کو سمجھنے کے قابل ہوتا ہے ۔

ہم وہاں سے باہر نکل آئے تب بھی دیر تک اس کے سحر میں رہے ۔

About Post Author

اخلاق احمد

اخلاق احمد

See author's posts

Tags: اخلاق احمداستنبولپینو راماتاریخ
Previous Post

سستی

Next Post

امریکی پیشقدمی اور پسپائی

Next Post
امریکی پیشقدمی اور پسپائی

امریکی پیشقدمی اور پسپائی

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

محشر خیال

کاوے موسوی؛ ایک نئے انتشار کی تمہید
محشر خیال

کاوے موسوی؛ ایک نئے انتشار کی تمہید

طلبہ یونین سے خوفزدہ کون ہے؟
محشر خیال

طلبہ یونین سے خوفزدہ کون ہے؟

فارن فنڈنگ کیس اور اداروں کی ساکھ کا سوال
محشر خیال

فارن فنڈنگ کیس اور اداروں کی ساکھ کا سوال

نصیر ترابی نے جوش صاحب سے جب یادوں کی برات لکھوائی
فاروق عادل کے خاکے

نصیر ترابی نے جوش صاحب سے جب یادوں کی برات لکھوائی

تبادلہ خیال

Featured Video Play Icon
تبادلہ خیال

اہرام مصر کے اسرار

امریکا میں ٹرمپ کے پیدا کردہ ناسور
تبادلہ خیال

امریکا میں ٹرمپ کے پیدا کردہ ناسور

فرخ مرزا، نادرہ اور شریعت
تبادلہ خیال

فرخ مرزا، نادرہ اور شریعت

شہید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن
تبادلہ خیال

شہید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن

Contact Us

    Categories

    • Aawaza
    • آج کی شخصیت
    • اہم خبریں
    • پاکستان
    • تاریخ
    • تبادلہ خیال
    • تصوف , روحانیت
    • تصویر وطن
    • تفریحات
    • ٹیکنالوجی
    • حرف و حکایت
    • خامہ و خیال
    • خطاطی
    • زراعت
    • زندگی
    • سیاحت
    • شوبز
    • صحت
    • صراط مستقیم
    • عالم تمام
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
    • فکر و خیال
    • کتاب اور صاحب کتاب
    • کھابے، کھاجے
    • کھانا پینا
    • کھیل
    • کھیل
    • کیمرے کی آنکھ سے
    • لٹریچر
    • محشر خیال
    • مخزن ادب
    • مصوری
    • معیشت
    • مو قلم
    • ورثہ

    About Us

    اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
    • Privacy Policy
    • Urdu news – aawaza
    • ہم سے رابطہ
    • ہمارے بارے میں

    © 2020 Aawaza - Design by Dtek Solutions.

    No Result
    View All Result
    • تفریحات
      • شوبز
      • کھیل
      • کھانا پینا
      • سیاحت
    • مخزن ادب
      • مخزن ادب
      • کتاب اور صاحب کتاب
      • آپ بیتی
    • زندگی
      • زندگی
      • تصوف , روحانیت
      • صحت
    • معیشت
      • معیشت
      • زراعت
      • کاروبار
      • ٹیکنالوجی
    • فکر و خیال
      • فکر و خیال
      • تاریخ
      • لٹریچر
    • محشر خیال
      • محشر خیال
      • تبادلہ خیال
      • فاروق عادل کے خاکے
      • فاروق عادل کے سفر نامے
    • اہم خبریں
      • تصویر وطن
      • عالم تمام
    • صفحہ اوّل

    © 2020 Aawaza - Design by Dtek Solutions.