جب آپ خواب نگر سے کوئی شے خریدتی ہیں تو آپ ایک خواب کو تعبیر حاصل کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
یہ ضعیف مگر باہمت خاتون پنجاب کے ایک قصبے میں اپنے لیے محنت کرکے روزگار کمارہی ہیں۔ ان کی کہانی عام پاکستانی عورت کی کہانی ہے جو حوصلہ نہیں ہار رہی اور حالات کا بھرپور مقابلہ کررہی ہے۔ ویڈیو ہماری ایک ساتھی نے بنا کر بھیجی ہے کیونکہ بزرگ خاتون خود معذور ہیں اور انہیں موبائل سے ویڈیو نہیں بنانی آتی۔ مگر آپ ان کی زندگی کو ویڈیو میں بخوبی دیکھ سکتی ہیں۔
پاکستان کے دوردراز دیہاتوں، قصبوں اور شہروں میں موجود ایسی ہی بے شمار باصلاحیت اور ہنرمند عورتیں خواب نگر کے ذریعے اپنے خوابوں میں رنگ بھر رہی ہیں۔ اگر آپ ان عورتوں کی زندگی میں خوشحالی اور ترقی کی بہار لانے میں اپنا کردار ادا کریں گی تو آپ حقیقی معنی میں ایک باشعور اور ذمے دار پاکستانی کہلائیں گی جو سماجی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔
خواب نگر سے خریداری کریں۔
خوابوں میں رنگ بھریں۔