چئیرمین اکادمی ادبیات پاکستان ڈاکٹر یوسف خشک نے اپنے دورہ لاہور کے دوران پنجاب کے گورنر ہائوس لاہور میں گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی اور باہمی دلچسی کے امور پر بات چیت کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اکادمی ادیبات پاکستان کے تحت پنجاب میں منعقد ہونے والی اہل قلم کانفرنس کے انعقاد اور اکادمی ادبپات پاکستان کے صوبائی دفتر لاہور کے لئے زمین کی فراہمی کے عمل میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔ چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان ڈاکٹر یوسف خشک نے گورنر پنجاب کو اکادمی کی کتب کا تحفہ پیش کیا۔ گورنر پنجاب نے ڈاکٹر یوسف خشک کی سربراہی میں اکادمی ادبیات پاکستان کی طرف سے پاکستانی ادب کے فروغ اور اہل قلم کی فلاح کے اقدام کو سراہا۔