آل پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے احتجاج کے حتمی پروگرام کا اعلان کر دیا. چودہ ستمبر کو لاہور میں الائنس میں شامل ملازمین کی تمام تنظیموں کے قائدین کا اجلاس ہوا جس میں طے کیا گیا کہ چوبیس ستمبر کو لاہور میں سول سیکرٹریٹ کے سامنے بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا. اگر حکومت نے تیس ستمبر تک سرکاری ملازمین کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو پھر سات اکتوبر سے گورنر ہاوس کا گھیراؤ کیا جائے گا.
سرکاری ملازمین کے گرینڈ الائنس کا بنیادی مطالبہ تو یہ ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں موجود تفاوت کو دور کیا جائے. اس وقت صورت حال یہ ہے کہ حکومت نے بیوروکریسی کو ڈیڑھ سو فیصد ایگزیکٹو الاؤنس دے دیا. ایف آئی اے، پولیس، نیب، عدلیہ، اور سول سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں بہت اضافہ کردیا. یہ سب کچھ اس حکومت نے کیا جو ” دو نہیں ایک پاکستان” کا نعرہ لگاتی تھی اور اس وقت من پسند محکموں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جب حکومت کے بقول خزانہ خالی تھا. ایسے میں اگر مراعات سے محروم ملازمین یہ کہتے ہیں کہ حکومت نے ہر اس محکمے کو نواز دیا جس سے اس کے مفادات وابستہ ہیں اور یہ بھی کہ یہ مراعات میں اضافہ نہیں بلکہ رشوت دی گئی ہے.
سرکاری ملازمین کی تنظیموں کے گرینڈ الائنس نے پنجاب بھر کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر بھر پور احتجاجی مظاہرے کیے ہیں.. آخری ڈویژنل مظاہرہ چوبیس ستمبر کو لاہور میں ہوگا اور اس کے بعد پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین سات اکتوبر کو گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے. الائنس کے قائدین کا کہنا ہے کہ یہ گھیراؤ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا. میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر پنجاب نے سرکاری ملازمین کو امید دلائی ہے کہ وہ وزیراعظم کے سامنے تنخواہوں میں تفاوت کی بات رکھیں گے. سرکاری ملازمین نے اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ بھی جاری کردیا ہے جس کے اہم نکات درج ذیل ہیں۔
تمام ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہوں میں شامل کر کے پے سکیل ریوائز کرکے تنخواہ میں مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے * تمام سرکاری ملازمین کو بلاتفریق ایک جیسے الاونسسز دے کر سب کی تنخواہیں برابر کی جائیں. * گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ کے موقع پر بلوچستان اور کے پی کے کی طرز پر پاکستان کے تمام سرکاری ملازمین کو بلاتفریق دی جائے * ہاوس رینٹ نئے ہے سکیل پر 60 فیصد بلاتفریق پاکستان کے تمام سرکاری ملازمین کو دیا جائے اپ گریڈیشن سے رہ جانے والی پوسٹوں کو بلاتفریق آپ گریڈ کیا جائے اور سروس سٹریکچر تیار کیا جائے * تمام کنٹریکٹ ملازمین کو بلاتفریق تقرری کی تاریخ سے ریگولر کیا جائے اور نئی بھرتی ریگولر کی بنیاد پر ہو* میڈیکل الاؤنس کنوینس الاؤنس میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے درجہ چہارم کو بنیادی سکیل نمبر پانچ دیا جائے اور پروموشن میں پچاس فیصد مقرر کیا جائے . پے سٹیج 30سے کم کر کے 20کی جائیں اور موواور سلیکشں گریڈ اضافی تعلیمی ترقیاں بحال کی جائیں ختم کی گئیں پوسٹوں کو بلاتفریق بحال کیا جائے اور ڈائنگ کیڈر آسامیوں پر بھرتی اور پروموشن کی جائیں آسامیاں ختم کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے. تمام کنٹریکٹ ملازمین کو بلاتفریق تقرری کی تاریخ سے ریگولر کیا جائے اور نئی بھرتی ریگولر کی بنیاد پر ہو.