چینی سفیر نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کے دوران علاج کےلیے چین آنے کی دعوت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سے چین کے سفیر مسٹر یاو جنگ نے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران چینی سفیر نے سابق صدر کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔چینی سفیر نے آصف زرداری نے کہا کہ آپ سی پیک کے بانی ہیں، پیپلزپارٹی اور ہماری پارٹی کا بہت پرانا تعلق ہے۔ چینی سفیر یاو جنگ نے ملاقات کے دوران آصف زرداری کو علاج کےلیے چین آنے کی بھی دعوت دے دی۔
گفتگو کے دوران چینی سفیر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر چین پاکستان کے موقف کا حامی ہے کیونکہ چین پاکستان کا قبل اعتماد دوست ہے، جس پر فخر ہے۔ یاو جنگ کا آصف زرداری سے مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے دونوں ممالک کے عوام کا جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔
پاکستان کے سیاسی حلقے حزب اختلاف کے اہم راہنما پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک سربراہ اور ملک کے سابق صدر سے عوامی جمہوریہ چین کے سفیر کی ملاقات اور انھیں چین میں علاج کے لیے مدعو کرنے کے کے واقعے کو ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال میں ایک بڑی پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔ مبصرین اس واقعے کو چینی حکومت کی طرف سے دو مرحلے کی حکمت عملی قرار دے رہے ہیں۔ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے بعد اگر آصف علی زرداری بھی چینی حکومت کی دعوت قبول کر کے بیرون ملک چلے جاتے ہیں تو اس سے احتساب وغیرہ کے سلسلے میں حکومت کے مؤقف کو ایک اور بڑا صدمہ پہنچے گا جس سے اس کی ساکھ بری طرح متاثر ہو جائے گی۔ مبصرین کے مطابق چینی صدر کا دورہ پاکستان ایک بار پھر ملتوی ہونے جانے کے بعد پاکستان کے ساتھ اقتصادی راہ داری اور اسٹریٹجک معاملات میں ایک بڑے شراکت دار کی طرف سے حکومت کے لیے ایک پیغام ہے جسے وہ چتنا جلد سمجھ اتنا ہی بہتر ہے۔