• Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہو گئے

دونوں ملک سیاحت، مواصلات اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے علاوہ صحتِ عامہ کے شعبے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے جب کہ کورونا وبا کی ویکسین کی تیاری میں بھی تعاون کریں گے

آوازہ ڈیسک by آوازہ ڈیسک
August 14, 2020
in اہم خبریں
0
امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہو گئے
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
ADVERTISEMENT
Ad (2024-01-27 16:32:21)

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کرنے کا معاہدہ ہو گیا ہے جسے میثاق ابراہیمی کا نام دیا گیا ہے۔  دونوں ملکوں نے بدھ کو ایک مشترکی بیان میں اس معاہدے کا اعلان کیا ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنی ٹویٹ میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی معاہدے سے دنیا کو آگاہ کیا ہے اور بتایا ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات مکمل سفارتی تعلقات قائم کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔
مشترکہ بیان کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو اور ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زید نے توقع ظاہر کی ہے کہ یہ  معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کے حالات میں بہتری کے ٓضمن میں مدد گار ثابت ہوگا اور اس معاہدے کے بعد اسرائیل پابند ہو گا کہ وہ مزید فلسطینی علاقے ضم نہ کرے۔
وائس آف امریکا کے مطابق اس پیش رفت کے بعد متحدہ عرب امارات پہلا خلیجی ملک ہو گا جو اسرائیل سے تعلقات استوار کرے گا جب وہ ایسا کرنے والا تیسرا عرب ملک ہے۔
عرب ممالک میں اردن اور مصر کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ہیں۔ مصر نے 1979 میں اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ کیا تھا جب کہ اردن نے 1999 میں اسرائیل کو تسلیم کیا تھا۔

Ad (2024-01-27 16:31:23)

امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ بلاشبہ یہ ایک بہت بڑی اور تاریخی پیش رفت ہے کیوں کہ  برف پگھل رہی ہے، اس لیے انھیں توقع ہے کہ مزید عرب اور مسلم ممالک متحدہ عرب امارات کی پیروی کریں گے۔
خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معاہدے کے مطابق اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان توانائی اور سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کیا جائے گا اور دونوں ملک ایک دوسرے کے دارالحکومت  میں سفارت خانے کھولیں گے۔معاہدے کے مطابق دونوں ملک آنے والے دنوں میں سیاحت، مواصلات اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے معاہدے ہوں  گے اور وہ صحتِ عامہ کے شعبے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے جب کہ کورونا وبا کی ویکسین کی تیاری کے عمل میں بھی تعاون کیا جائے گا۔

Screenshot 2024-02-07 at 2.46.36 AM
Tags: اسرائیل امارات سفارتی تعلقاتاسرائیل امارات معاہدہ
Previous Post

ہاں میں زندہ ہوں مگر شر مندہ ہوں | سیدہ صفیہ مریم

Next Post

نامور شاعر صبا اکبر آبادی کا آج یوم ولادت ہے | عقیل عباس جعفری

آوازہ ڈیسک

آوازہ ڈیسک

Next Post
نامور شاعر صبا اکبر آبادی کا آج یوم ولادت ہے | عقیل عباس جعفری

نامور شاعر صبا اکبر آبادی کا آج یوم ولادت ہے | عقیل عباس جعفری

ہمارا فیس بک پیج لائیک کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

[contact-form-7 id=”415″ title=”Contact form 1″]

Categories

  • Aawaza
  • Ads
  • آج کی شخصیت
  • اہم خبریں
  • تاریخ
  • تبادلہ خیال
  • تصوف , روحانیت
  • تصویر وطن
  • ٹیکنالوجی
  • خطاطی
  • زراعت
  • زندگی
  • سیاحت
  • شوبز
  • صراط مستقیم
  • عالم تمام
  • فاروق عادل کے خاکے
  • فاروق عادل کے سفر نامے
  • فکر و خیال
  • کتاب اور صاحب کتاب
  • کھانا پینا
  • کھیل
  • کھیل
  • کیمرے کی آنکھ سے
  • لٹریچر
  • محشر خیال
  • مخزن ادب
  • مصوری
  • معیشت
  • مو قلم

About Us

اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

No Result
View All Result
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions