• تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home مخزن ادب

بھئی ”ارطغرل“ کا نام ”تُرک دا کھڑاک“ رکھ دیتے

 محمد عثمان جامعی

آوازہ ڈیسک by آوازہ ڈیسک
June 8, 2020
in مخزن ادب
0
چاند ہمارے ٹوٹ گۓ ہیں
70
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
WhatsApp Image 2021-12-02 at 3.54.35 PM

 ہم ڈرامے نہیں دیکھتے، یعنی وہ ڈرامے نہیں دیکھتے جو ٹی وی چینلوں سے دکھائے جاتے ہیں، سیاست کا ناٹک اور حکومت کا تھیٹر دیکھنے کے بعد کوئی ڈراما دل کو بھاتا ہی نہیں۔ ٹی وی ڈراموں کے مقابلے میں سیاسی اور سرکاری ڈرامے کہیں زیادہ سنجیدہ ہوتے ہیں، وہ ڈرامے بس نشر ہوتے ہیں، یہ ڈرامے تو عوام اور ملک کا حشرنشر کردیتے ہیں۔ اُن ڈراموں کے آخر میں ”دانش“ مرجاتا ہے، انِ ڈراموں کے شروع میں ”دانش“ مرجاتی ہے۔

ٹی وی ڈراموں کے لیے کمپنیاں اشتہار دیتی ہیں اور سیاسی ڈراموں کے لے پوری کی پوری ”بریگیڈ“ اور ”رجمنٹیں“ ماحول سازگار کرکے دیتی ہیں۔ خیر اس وقت ہمیں دونوں طرح کے ڈراموں کا موازنہ نہیں کرنا، ہمیں ذکر کرنا تھا پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل سے دکھائے جانے والے تُرک ڈرامے ”ارطغرل“ کا۔ ”ارطغرل“ ایک تاریخی ڈراما ہے۔ اب آپ یہ کہہ کر ہمارا مذاق اُڑائیں گے کہ ”واہ واہ، بالکل نئی بات بتائی، ہمیں تو پتا ہی نہیں تھا کہ یہ تاریخی ڈراما ہے“ بھیا! بات یہ ہے کہ ہم نے یہ کُلیہ اپنے وزیراعظم سے سیکھا ہے کہ ”لوگوں کو ہمیشہ وہی بات بتاﺅ جو انھیں پہلے سے معلوم ہو، یوں جب انھیں کوئی بات دوبارہ معلوم ہوتی ہے تو اسے ہی علم میں اضافہ ہونا کہتے ہیں۔“ اسی کلیے پر عمل کرتے ہوئے انھوں نے عوام کو بتایا تھا،”کورونا ایک وائرس ہے۔“ تو پھر جان لیں کہ ارطغرل ایک تاریخی ڈراما ہے اور دوسرا انکشاف یہ کہ یہ ڈراما پاکستان میں بہت مقبول ہے۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ ہم پاکستانیوں کو تاریخ سے کتنی دل چسپی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مہینے کی بیسیویں تاریخ سے ہی تمام ملازمت پیشہ پاکستانی ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہوتے ہیں ”آج کیا تاریخ ہے؟“،”پہلی تاریخ میں کتنے دن رہ گئے؟“۔

ہمارے نوجوانوں کو اپنی تاریخ طے ہونے کا انتظار رہتا ہے، اور جب یہ طے شدہ تاریخ گزر جاتی ہے تب وہ تاریخ سے یہ سبق سیکھتے ہیں کہ اس تاریخ کے دوبارہ آنے پر یہ تاریخ یاد رکھنی ہے ورنہ دشمن (ساس) کے بچے کو پڑھاتے ہوئے وہ سبق سکھایا جاتا ہے کہ اس کے چودہ طبق روشن ہوجاتے ہیں۔ اس کے باجود کچھ لوگ تاریخ سے سبق نہیں سیکھتے اور ایک بار پھر تاریخ طے کرکے تاریخ دہرا دیتے ہیں۔

ADVERTISEMENT

ہمارے ہاں بعض لوگوں کو تو تاریخ سے اس قدر لگاﺅ ہے کہ محض تاریخ پر تاریخ لینے کے لیے عدالت میں مقدمہ دائر کردیتے ہیں۔ عوام کی تاریخ سے دل چسپی ہی تو ہے جس کے باعث جب بھی کوئی سیاست داں جلسہ کرنے کی ٹھانتا ہے دیواروں اور پوسٹروں پر یہ اطلاع دے دی جاتی ہے کہ موصوف تاریخی خطاب فرمائیں گے۔ اب جو قوم تاریخ پر یوں فدا ہو اسے تاریخی ڈرامے کیوں نہ بھائیں۔ اور اس ڈرامے کی مشہوری کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خواہش ظاہر کی تھی کہ پاکستانی نوجوان یہ ڈراما دیکھیں۔ اس سے وزیراعظم کی تاریخ اور ڈراموں سے دل چسپی ظاہر ہوتی ہے، اور یہ بھی پتا چلتا ہے کہ وہ ”ڈراموں کے ذریعے“ نوجوانوں اور قوم وملک کی اصلاح کرنا چاہتے ہیں۔

WhatsApp Image 2021-12-02 at 3.54.35 PM

خیر یہ تو ہمیں ارطغرل کے بارے میں ان کے اظہارخیال سے پہلے بھی معلوم تھا۔ رہی تاریخ سے محبت تو اس کا نظارہ ہم خان صاحب کے اقتدار میں آنے سے پہلے انتخابات کی تاریخ کھینچ کر قریب لانے کی کوششوں کی صورت میں کرچکے ہیں۔ ویسے نوازشریف صاحب، عمران خان سے کہیں زیادہ تاریخ سے محبت کرتے ہیں، چناں چہ انھوں نے پُل اور سڑکیں بنائیں یا مستعفی ہونے کی تاریخ بنائی۔ اب لگتا ہے کہ ”رانجھا رانجھا کردی ہُن میں آپے رانجھا ہوئی“ کے مصداق خود بھی تاریخ کا حصہ بن گئے ہیں۔ البتہ آصف زرداری صاحب کا میلان تاریخ سے کہیں زیادہ جغرافیے کی طرف ہے، ارضی تبدیلیوں کی بابت جاننے کے لیے وہ ”اراضیوں“ پر نظر رکھتے ہیں، بلکہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ارض زیرتصرف ہو تاکہ اس پر مسلسل نظر رکھی جاسکے۔

تاریخ کے بعد ارطغرل کی پاکستان میں مقبولیت کی دوسری وجہ گھوڑے ہیں۔ اس ڈرامے میں انسانوں کو گھوڑوں پر سوار دکھایا گیا ہے، اس لیے ایسے مناظر سے پاکستانیوں کے جذبہ انتقام کی تسکین ہوتی ہے، کیوں کہ وہ ایک مدت سے گھوڑوں کی سواری بنے ہوئے ہیں۔ یہ وہ گھوڑے ہیں جن میں سے ہر ایک ”ہارس ٹریڈنگ“ کی بہ دولت سوا لاکھ کے مرے ہوئے ہاتھی سے کہیں مہنگا ہے۔ گھوڑے چارا کھاتے ہیں، مگر یہ گھوڑے چارہ گر کا روپ دھار کر عوام کو بے چارہ کردیتے ہیں۔

اس ڈرامے کے مقبول ہونے کا ایک سبب یہ بھی ہے یہ ایک ایسے عظیم تُرک سردار ارطغرل کی کہانی پر مبنی ہے جو دشمنوں سے جنگ لڑکے تلوار کے ذریعے انھیں تُرکی بہ تُرکی جواب دیتا ہے۔ ہم پاکستانی یہ سب دیکھ کر حیران ہیں کہ دفاع گانے بنائے بغیر بھی کیا جاسکتا ہے! جارحیت کا جواب ”اٹھنے والی میلی آنکھ نکال دی جائے گی“ جیسے دبنگ بیانات دیے بغیر بھی دیا جاسکتا ہے!

یہ تو ہوئے ڈرامے کی مقبولیت کے اسباب، اب تذکرہ کرتے ہیں ان کا جنھیں یہ ڈراما ایک آنکھ نہیں بھارہا۔ ان میں سے کچھ لوگ ”ارطغرل“ کی کاسٹ میں شامل اداکاروں کی نجی زندگی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے یہ ڈرامے پسند کرنے والوں کو کو ان کے ہیروز کے بے حیا ہونے کا طعنہ دے رہے ہیں۔ دراصل یہ نقاد بہت باحیا اور شرم والے ہیں، ہالی وڈ کی فلم دیکھتے ہوئے ذرا کسی کردار کا لباس سرکتا ہے اور یہ ”اوئی اللہ بے شرم“ کہہ کر اِدھر اُدھر سرک جاتے ہیں، کسی فلم میں زیادہ ہی بے باکی ہو تو سنیما میں دیکھتے وقت یہ اگلی سیٹ کے پیچھے منہ چھپا کر نیچے بیٹھ جاتے اور ٹی وی پر دیکھ رہے ہوں تو ٹی وی کے پیچھے چلے جاتے ہیں، اور فلم دیکھنے کے بہ جائے صرف سماعت پر گزارہ کرلیتے ہیں۔ اب ایسے حیاداروں کے جذبات کی لاج رکھتے ہوئے ”ارطغرل“ میں ڈھونڈ ڈھانڈ کر ان اداکاروں کو کاسٹ کرنا چاہیے تھا جو تنہائی میں بھی ڈھیلے ڈھالے چُغے پہنتے ہوں اور جنھیں چُغہ ہٹا کر پنڈلی کھجانا ہو تو شرماتے ہوئے چُھنگلی کا اشارہ کرکے محفل سے اٹھیں اور واش روم کی راہ لیں۔ اسی طرح ہم نے پہلی بار دیکھا کہ جو لوگ علمائے دین پر کفر کے فتوے دینے کا الزام لگاتے ہیں وہ ارطغرل کو ان کی وفات کے صدیوں بعد دائرہ اسلام سے خارج کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اس مقصد کے لیے تاریخ کی کتابیں کھوجی گئیں، اور گرد جھاڑ کر خوب گرد اُڑائی گئی، قانون میں شک کا فائدہ ملزم کو دیا جاتا ہے، مگر ان حضرات کو جہاں بھی ارطغرل کے مسلمان نہ ہونے کا شک ہوا، اس کا فائدہ خود اٹھانے لگے۔ بہ ہر حال، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ اسلام کے بارے میں کتنے حساس ہیں۔ ”ارطغرل“ پر ایک اعتراض یہ ہے کہ ایک غیرملکی ڈراما ملک کے سرکاری چینل سے کیوں دکھایا جارہا ہے۔ یہ وہ بابو اور بی بیاں ہیں جو ”Be pakistani Buy pakistani“ پر یقین رکھتی ہیں۔ اسی تصور کے تحت جب بھی موقع ملے انھیں پاکستان کو ”بائے“ کہنے میں دیر نہیں لگتی۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ خواتین وحضرات سُپرمین کی فلموں پر ”مولاجٹ“ کو ترجیح دیتے اور ”ریمبو“ سیریز کے بجائے ”ٹوپک زماں قانون“ دیکھ کر لطف اٹھاتے ہوں گے۔ ان کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے اتنا تو کیا ہی جاسکتا تھا کہ اس ڈراما سیریل اور مرکزی کردار کا نام بدل کر ”تُرک دا کھڑاک“، ”وحشی تُرک“، ”اللہ دِتا“،”ارطغرل گُجر“ رکھ دیا جاتا۔ بہ ہر حال، اب تو جو ہونا تھا ہوگیا، امید ہے آئندہ کسی غیرملکی ڈرامے کی ڈبنگ کرتے ہوئے ہماری تجویز پر عمل کیا جائے گا۔

Tags: ارطغرلپاکستانسیاستعمران خاننواز شریف
Previous Post

پیرس سے داستان محبت

Next Post

فزکس کا استاد جو چپس بیچنے پر مجبور ہوا، کورونا کہانی

آوازہ ڈیسک

آوازہ ڈیسک

Next Post
فزکس کا استاد جو چپس بیچنے پر مجبور ہوا، کورونا کہانی

فزکس کا استاد جو چپس بیچنے پر مجبور ہوا، کورونا کہانی

محشر خیال

استحکام پاکستان کے لیے مریم نواز کا نسخہ
محشر خیال

استحکام پاکستان کے لیے مریم نواز کا نسخہ

میڈیا
محشر خیال

پاکستان میں میڈیا کا بحران

بدلتے ہوئے سیاسی موسم میں مریم نواز کی نئی یلغار
محشر خیال

بدلتے ہوئے سیاسی موسم میں مریم نواز کی نئی یلغار

امجد اسلام امجد
فاروق عادل کے خاکے

امجد اسلام امجد کا ورثہ

تبادلہ خیال

دہشت گردی
تبادلہ خیال

دہشت گردی کی آڑ میں درندگی

جمہوریت
تبادلہ خیال

پارٹی ٹکٹ اور جمہوریت کی تقدیر

امجد اسلام امجد
تبادلہ خیال

امجد اسلام امجد کے لیے

پرویز مشرف
تبادلہ خیال

مشرف جیسے کرداروں کی برائی کرنا قرآن سے ثابت ہے

ہمارا فیس بک پیج لائق کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

    Categories

    • Aawaza
    • Ads
    • آج کی شخصیت
    • اہم خبریں
    • پاکستان
    • تاریخ
    • تبادلہ خیال
    • تصوف , روحانیت
    • تصویر وطن
    • تفریحات
    • ٹیکنالوجی
    • حرف و حکایت
    • خامہ و خیال
    • خطاطی
    • زراعت
    • زندگی
    • سیاحت
    • شوبز
    • صحت
    • صراط مستقیم
    • عالم تمام
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
    • فکر و خیال
    • کتاب اور صاحب کتاب
    • کھابے، کھاجے
    • کھانا پینا
    • کھیل
    • کھیل
    • کیمرے کی آنکھ سے
    • لٹریچر
    • ماہ صیام
    • محشر خیال
    • مخزن ادب
    • مصوری
    • معیشت
    • مو قلم
    • ورثہ

    About Us

    اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
    • Privacy Policy
    • Urdu news – aawaza
    • ہم سے رابطہ
    • ہمارے بارے میں

    © 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

    No Result
    View All Result
    • تفریحات
      • شوبز
      • کھیل
      • کھانا پینا
      • سیاحت
    • مخزن ادب
      • مخزن ادب
      • کتاب اور صاحب کتاب
    • زندگی
      • زندگی
      • تصوف , روحانیت
      • صحت
    • معیشت
      • معیشت
      • زراعت
      • ٹیکنالوجی
    • فکر و خیال
      • فکر و خیال
      • تاریخ
      • لٹریچر
    • محشر خیال
      • محشر خیال
      • تبادلہ خیال
      • فاروق عادل کے خاکے
      • فاروق عادل کے سفر نامے
    • اہم خبریں
      • تصویر وطن
      • عالم تمام
    • یو ٹیوب چینل
    • صفحہ اوّل

    © 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions