سینیٹر ڈاکٹر سید مراد علی شاہ اپنے رب کے حضور حاضر ھو گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ یہ جماعت اسلامی پاکستان کے راہنما اور سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد مرحوم کے صاحب زادے آصف لقمان قاضٰی نے اپنے فیس بی اکاؤن پر شیئر کی ہے۔
آصف لقمان قاضی نے لکھا ہے کہ مرحوم سینٹر ڈاکٹر مراد علی شاہ جماعت اسلامی کی تاریخ کے صرف شاھد اور راوی ھی نہیں بلکہ تاریخ رقم کرنے والوں بزرگوں میں سے ایک تھے۔
سینیٹر ڈاکٹر سید مراد علی شاہ ضلع صوابی کے ایک متمول گھرانے کے چشم وچراغ تھے ۔ انھوں نے طبی تعلیم برصغیر کے ممتاز میڈادارے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے حاصل کی ۔
آصف لقمان قاضی نے لکھا ہے کہ ڈاکٹر مراد علی شاہ زمانہ طالب علمی میں ہی مولانا مودودیؒ کی فکر سے متاثر ہو گئے اور اسی زمانے میں وہ اسلامی جمعت طلبہ میں شامل ہوئے اور اپنی زندگی دین کی بے لوث خدمت کے لئے وقف کردی اور آخری سانس تک اپنے عہد پر قائم رھے۔ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلی رھے۔ وہ میڈیکل کالج میں ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم کے ھم عصر تھے۔ ایک عمیق سیاسی اور سماجی تجریہ کار ، دانشور اور افغانستان کے امور کے ماھر تھے۔ انھوں نے مزید لکھا ہے کہ انھوں نے بچپن سے انہیں اور اپنے مرحوم والد کو یکجا دیکھا ھے اور وہ آپس میں بہترین دوست تھے۔ کل ھی مرحوم کے صاحبزادے کے ساتھ ایک پرانی تصویر شیئر کی اور ان کے حق میں ھم دونوں دعا کرتے رھے اور آج یہ افسوس ناک خبر ملی۔ تمام احباب سے اس با برکت مہینے میں ان کے لئیے دعا کی درخواست ھے۔ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے، ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔