• تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home تبادلہ خیال

پروفیسر جہانگیر احمد، کتنا مشکل ہے الوداع کہنا

پروفیسر عثمان یوسف

آوازہ ڈیسک by آوازہ ڈیسک
April 20, 2020
in تبادلہ خیال
0
Prof. Usman Yousaf
420
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
WhatsApp Image 2021-12-02 at 3.54.35 PM
پروفیسرجہانگیر احمد
پروفیسرجہانگیر احمد

پروفیسر جہانگیر احمد ( ڈی پی آئی کالجز پنجاب) ایک متنوع الصفات شخصیت کے مالک ہیں ان کی تمام تر خوبیاں بیان کرنے لگوں تو شاید تحریر بہت طویل ہو جائے پروفیسر جہانگیر احمد کا تعلق پنجاب کے ضلع چنیوٹ سے ہے اور زیادہ تر ملازمت چنیوٹ اور چناب نگر میں ہی گزری ہے وہ شعبہ فزکس کے ایک بہترین استاد، علم و ادب ،موسیقی اور دیگر فنونِ لطیفہ سے گہرا لگاؤ رکھتے ہیں جس کے لیے کالج میں ادبی اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر بہت توجہ دیتے تھے ایک بہترین استاد ہونے کے علاوہ قابل منتظم اور ایک اچھے افسر تھے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ تعلیم الاسلام کالج چناب نگر اور گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ کے پرنسپل بھی رہ چکے ہیں جن دنوں گورنمنٹ ٹی آئی کالج چناب نگر میں پرنسپل کے عہدے پر فائز تھے تو کالج کی املاک کا مسئلہ پیدا ہوا کالج کی تقریباً 65 ایکڑ زرعی زمیں جماعتِ احمدیہ ربوہ کے قبضہ میں تھے جس کے بارے کبھی کسی پرنسپل نے نہ سوچا اور نہ واپسی کی کوشش کی کیونکہ جماعت احمدیہ کے ملکی انتظامیہ میں اثررسوخ بہت زیادہ تھے مگر پروفیسر جہانگیر نے پرنسپل شپ کا عہدہ سنبھالتے ہی کالج کی املاک کو جماعتِ احمدیہ کے قبضہ پر سوال اٹھایا اور چند سالوں میں ساری زرعی زمین کالج کو واپس دلوادی اور ان کا یہ کارنامہ جماعتِ احمدیہ کو ایک آنکھ نہ بھایا انھوں نے پروفیسر جہانگیر کے خلاف ریشہ دوانیاں اور پروپیگنڈے شروع کر دیے جس کے بہت سے برے اثرات برداشت کرنا پڑے اس کے علاوہ چناب نگر کی اندرونی آبادی میں مسلمانوں کے لیے کوئی جامع مسجد نہیں تھی انھوں نے مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل کی اور کالج کے اندر ایک نہایت خوب صورت اور وسیع مسجد تعمیر کی اور ہمیشہ باجماعت نماز اور جمعہ کا اہتمام کرتے تھے کالج کے لیے نئی عمارت کی منظوری لی اور ایک بہت بڑا ہال تعمیر ہوا اگر اختصار سے بات کروں تو ٹی آئی کالج کے لیے ایک نعمت سے کم نہیں تھے 2015 میں بطور ایڈیشنل ڈی پی آئی کالجز پنجاب کے عہدہ پر لاہور ہجرت کر گئے جس پر انھیں بہت سا مالی نقصان اٹھانا پڑا کیونکہ چنیوٹ میں ان کے دو کالجز اور دو سکول تھے جن کی نگرانی ان کی بیگم ریحانہ جہانگیر کے ذمہ تھی ان کے جانے کے بعد سکول اور کالجز کا بہت نقصان ہوا اکثر نجی محفلوں میں اس امر کا ذکر ہوتا تو کہتے خدا کو یہی منظور کہ مجھ سے یہاں کام لے رہا ہے
پروفیسر جہانگیر صاحب ایک نہایت نفیس،خوش لباس،خوش گفتار اور خوش خوراک انسان ہیں اس پر مستزاد دوستوں کا شیدائی، مہمان نواز، اور اعلیٰ ظرف کے مالک ہیں ان کی شخصیت کا اگر جائزہ لیا جائے تو زیادہ تر مثبت پہلو نمایاں ہوتے ہیں بشری عیوب ہر شخص میں پائے جاتے ہیں اس لیے انھیں فرشتہ کسی صورت نہیں کہہ سکتا ان کی کوشش ہوتی کہ ہر آدمی کا دل جیت پاوں مگر ایسا ممکن نہیں رہا اس لیے کچھ لوگ ان سے نالاں بھی رہے مگر یہ تو ہر صورت ہونا ہی تھا اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ سینئر جونیر کی تفریق کے بغیر ہر اس شخص کو عزت دیتے جو کام کرتا یہ بات چند احباب کو بری لگتی تھی جس سے وہ ناراض ہو جاتے
بدعنوان اور بد اخلاق لوگوں سے ہمیشہ چپکلش رہی مگر بہت سے لوگ دوست بن کر انھیں استعمال بھی کر جاتے تھے اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ جانتے نہیں تھے بلکہ دوستی کا رشتہ غالب آ جاتا اور برداشت کر جاتے
ان کی شخصیت میں ایک بہت عمدہ خوبی یہ ہے کہ جس کے ساتھ تعلق ہو عمر بھر نبھاتے ہیں اور ملاقات میں ہمیشہ پہل کرتے اور دورانِ گفت گو زندگی کو زیرِ بحث رکھتے شراب سیگریٹ اور دیگر نشہ کے بہت خلاف تھے یاسر عرفات اور میں سیگریٹ کے عادی تھےمگر ان کے سامنے کبھی بھی سیگریٹ نہیں سلگایا کالج میں کچھ دیر ہم الگ ہو جاتے تو نائب قاصد کو کہتے خالد عثمان اور یاسر کو ڈھونڈو کہیں سوٹے لگا رہے ہوں گے ایک بار ہم جہانگیر صاحب کے ساتھ سفر میں شریک تھے صبح سے لے دوپہر تین بجے تک سیگریٹ نہ پی سکے ہم اس انتظار میں کہ کب علیحدہ ہوتے اور ہم سیگریٹ لگائیں لیکن ہمیں موقع نہ ملا واپسی پر جہانگیر صاحب کہتے میری داڑھ میں درد ہو رہا میں نے کہا سر گاڑی روکیں میں دوائی لے آتا کہتے یہاں سے کہاں ملے گی میں نے کہا پیچھے ایک فارمیسی دیکھی گاڑی روک کر کہتے جائیں لے آئیں میں تھوڑی دور جا کر ایک نکڑ کی آڑ میں سیگریٹ پینے لگا اور یاسر کو میسج آیا آجاو وہ گاڑی سے نکلنے لگا تو کہتے تم کدھر جارہے یاسر عرفات کہتے عثمان کو ڈھونڈنے چھوٹا ہے کہیں گم نہ ہو جائے ہم دونوں نے بڑے سکون سے اوپر تلے دو سیگریٹ لگائے اور واپس گاڑی میں آ کر کہا کہ فارمیسی نہیں ملی پھر جہانگیر صاحب درد کی حالت میں ہی ڈرائیونگ کرتے رہے اور ہم گھر پہنچ گئے
راتوں کو دیر تک محفل ہوا کرتی جس میں شعرو شاعری اور گائیگی کے علاوہ ڈھولے ماہیے اور لطیفے چلتے قہقہے اور مسکراہٹیں فضاوں میں رقص کرتی
ایک بار جب انھیں ہارٹ اٹیک ہوا مجھے آپی ریحانہ نے فون پر بتایا میں ہسپتال پہنچ گیا ان کی سٹنٹنگ کے وقت ریحانہ جہانگیر ان کے بچے اور میں موجود تھے جیسے ہی سٹریچر تھیٹر سے باہر آیا ہم سامنے تھے عملے نے روکا کچھ دیر بات نہیں کرنا لیکن جہانگیر صاحب دیکھتے ہی کہتے عثمان سنا ٹھیک ہو میں ہونٹوں ہر انگلی رکھ کر خاموش ہونے کا اشارہ کیا کہتے کچھ نہیں ہوتا اب بندہ بات بھی نہ کرے جب وارڈ میں منتقل ہو گئے تو میں ساتھ اسسٹنٹ کے طور پر تھا جہانگیر صاحب بولتے میں چپ کرواتا اچانک کہتے یہ بھی تو ایک موت ہی ہے کہ دونوں اکٹھے بیٹھ کر باتیں نہ کریں میں نے انھیں روکا اور موبائل پر دھیمی آواز میں طاہرہ سید کا گیت چلا دیا
گھریلو معاملات میں بہت اچھے تھے اپنے پرائیویٹ اداروں کی تمام تر آمدن ان کی بیگم کے پاس ہوتی اور بیگم سے کہتے میری تنخواہ کا نہ پوچھیے وہ میری اور میرے دوستوں کے لیے ہے ایک بار ان کی بیگم ریحانہ جہانگیر نے زیورات کا گلہ دیا کہ آپ نے مجھے زیور نہیں لے دیا اسی وقت کہتے چلو فیصل آباد اور اسی دن پچیس لاکھ کا زیور خرید کر تحفہ کردیا ان دنوں سونے کی قیمت غالباً 47 ہزار فی تولہ تھی اس قدر بڑے دل اور وسیع ظرف کے مالک تھے بچوں کو تمام مضامین خود پڑھاتے اور بچوں کے ساتھ دوستی تھی بچے جو بھی خواہش کرتے اسی وقت پوری کرتے
دفتری امور میں جہاں تک میرا مشاہدہ ہے کبھی کسی کو مایوس نہیں کیا اور ہر ممکن حد تک تعاون کرتے میں بلاخوفِ تردید کہہ سکتا کہ آج تک میرا کوئی ذاتی کام نہیں کیا البتہ جس دوست کے کام کے لیے فون کیا جائز حد تک مکمل تعاون کیا اور آفس میں عزت دی آج ان کی مدت ملازمت پوری ہو رہی ہے وہ اپنے کیرئیر کی ایک شانداز اننگ کھیل چکے ہیں ایک لیکچرار سے ڈی پی آئی پنجاب تک کامیابیوں کا سفر طے کیا ہے اس دوران بہت سے نشیب و فراز آئے مگر ڈگمگائے نہیں ہمت اور حوصلے کا ساتھ نہیں چھوڑا آج جہاں ان کی کامیاب سروس پر خوشی ہے وہاں ایک اعلی افسر سے محروم ہونے کا ملال بھی ہے اللہ تعالی انھیں سلامت رکھے اور ان سے مزید اچھے کام لے

ADVERTISEMENT
WhatsApp Image 2021-12-02 at 3.54.35 PM

سانس در سانس ہجر کی دستک
کتنا مشکل ہے الوداع کہنا

Tags: پروفیسر جہانگیر احمدجماعتِ احمدیہعثمان یوسفعلیم الاسلام کالج چناب نگرگورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ
Previous Post

قرآن، تلوار اور شرف النسا بیگم، کیا انھیں زندہ دفن کیا گیا تھا؟

Next Post

عوام ہیں یا غول یا گلّہ ؟

آوازہ ڈیسک

آوازہ ڈیسک

Next Post
Mujahid Mirza

عوام ہیں یا غول یا گلّہ ؟

محشر خیال

استحکام پاکستان کے لیے مریم نواز کا نسخہ
محشر خیال

استحکام پاکستان کے لیے مریم نواز کا نسخہ

میڈیا
محشر خیال

پاکستان میں میڈیا کا بحران

بدلتے ہوئے سیاسی موسم میں مریم نواز کی نئی یلغار
محشر خیال

بدلتے ہوئے سیاسی موسم میں مریم نواز کی نئی یلغار

امجد اسلام امجد
فاروق عادل کے خاکے

امجد اسلام امجد کا ورثہ

تبادلہ خیال

دہشت گردی
تبادلہ خیال

دہشت گردی کی آڑ میں درندگی

جمہوریت
تبادلہ خیال

پارٹی ٹکٹ اور جمہوریت کی تقدیر

امجد اسلام امجد
تبادلہ خیال

امجد اسلام امجد کے لیے

پرویز مشرف
تبادلہ خیال

مشرف جیسے کرداروں کی برائی کرنا قرآن سے ثابت ہے

ہمارا فیس بک پیج لائق کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

    Categories

    • Aawaza
    • Ads
    • آج کی شخصیت
    • اہم خبریں
    • پاکستان
    • تاریخ
    • تبادلہ خیال
    • تصوف , روحانیت
    • تصویر وطن
    • تفریحات
    • ٹیکنالوجی
    • حرف و حکایت
    • خامہ و خیال
    • خطاطی
    • زراعت
    • زندگی
    • سیاحت
    • شوبز
    • صحت
    • صراط مستقیم
    • عالم تمام
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
    • فکر و خیال
    • کتاب اور صاحب کتاب
    • کھابے، کھاجے
    • کھانا پینا
    • کھیل
    • کھیل
    • کیمرے کی آنکھ سے
    • لٹریچر
    • ماہ صیام
    • محشر خیال
    • مخزن ادب
    • مصوری
    • معیشت
    • مو قلم
    • ورثہ

    About Us

    اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
    • Privacy Policy
    • Urdu news – aawaza
    • ہم سے رابطہ
    • ہمارے بارے میں

    © 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

    No Result
    View All Result
    • تفریحات
      • شوبز
      • کھیل
      • کھانا پینا
      • سیاحت
    • مخزن ادب
      • مخزن ادب
      • کتاب اور صاحب کتاب
    • زندگی
      • زندگی
      • تصوف , روحانیت
      • صحت
    • معیشت
      • معیشت
      • زراعت
      • ٹیکنالوجی
    • فکر و خیال
      • فکر و خیال
      • تاریخ
      • لٹریچر
    • محشر خیال
      • محشر خیال
      • تبادلہ خیال
      • فاروق عادل کے خاکے
      • فاروق عادل کے سفر نامے
    • اہم خبریں
      • تصویر وطن
      • عالم تمام
    • یو ٹیوب چینل
    • صفحہ اوّل

    © 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions