وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی وبا پر اقوام متحدہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیاہے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے عالمی وبا کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان یواین سیکریٹری جنرل سے ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کو ری شیڈول کرنے کی اپیل کریں گے ذرائع کے مطابق پیغام کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کورونا سے نمٹنے میں مصروف ہیں۔ اقوام متحدہ سے اپیل کی جائے گی کہ پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کے قرضے ری شیڈول کیے جائیں، ترقی پذیر ممالک کی استطاعت نہیں کہ قرض کی ادائیگی بھی کریں
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اگلے دو ہفتوں میں موبائل یوٹیلیٹی اسٹورز کا دائرہ ملک بھر میں پھیلایا جائے گا جن کے ذریعے عوام الناس کو اشیائے ضروریہ سستے داموں فراہم کی جائیں گی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 19اہم اشیا کی قیمتوں پر سبسڈی دے گی سالِ رواں کے ابتدائی دو ماہ میں گیارہ فیصد سے متجاوز کر جانے والی مہنگائی کے حوالے سے ادارہ شماریات کی یہ رپورٹ بجا طور پر زمینی حقائق کے نزدیک دکھائی دیتی ہے جس میں 9 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران گرانی کی شرح 8.20 فیصد بیان کی گئی ہے محکمہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک کے 17بڑے شہروں میں 51میں سے 14اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 11میں کمی جبکہ 26کی قیمتیں مستحکم رہیں چنا، مونگ، مسور اور ماش کی دالوں، کیلا، بیف، مٹن، چکن، چاول، گڑ، خوردنی تیل، خشک دودھ، واشنگ سوپ کی قیمت 9اپریل کو ختم ہونے والے اس ہفتے میں بڑھی ہیں جبکہ پیاز، لہسن، ٹماٹر، آلو، ایل پی جی سلنڈر، چینی، بناسپتی گھی اور انڈوں کے نرخوں میں کمی آئی ہے تاہم رمضان المبارک کی آمد کے باعث اشیاء کے نرخ بڑھ جائیں گے بلکہ ان میں سے بعض اشیا کی مصنوعی قلت بھی ہوسکتی ہے