
آج رئیس المتغزلین حضرت جگر مراد آبادی کا یوم پیدائش ہے۔ جگر مراد آبادی کا اصل نام علی

سکندر تھا اور وہ 6 اپریل 1890ءکومراد آباد میں پیدا ہوئے تھے۔
ADVERTISEMENT
انہوں نے 13 سال کی عمر میں شاعری کا آغاز کیا۔ ابتدا میں داغ دہلوی اور منشی امیر اللہ خاں تسلیم لکھنوی کے شاگرد ہوئے اور پھر اصغر گونڈوی کے فیضان سخن حاصل کیا۔ ان کے کلام میں حسن و عشق اور کیف و سرور اتنا رچا ہوا تھا اور ترنم اس درجہ والہانہ اور دل سوز تھا کہ پورے برصغیر کے مقبول ترین شاعر کہلائے۔ ان کی شاعری کے تین مجموعے داغ جگر، شعلہ طور اور آتش گل ان کی یادگار ہیں۔
جگر مراد آبادی نے 9 ستمبر 1960ءکو گونڈہ میں وفات پائی اور وہ وہیں آسودہ خاک ہوئے۔