
اسلام آباد: وزیراعظم آفس کے باہر شخص نے خود پر پٹرول چھڑک کرآگ لگا کر خود کو ہلاک کر لیا۔ جمعہ 3 اپریل 2020 کو دوپہر تقریبا ایک بجے کے قریب شاہراہ دستور پر واقع وزیراعظم آفس کے گیٹ نمبر 2 کے سامنے ایک شخص نمودار ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق اس نے اپنے آپ پر پٹرول پہلے سے چھڑکا ہوا تھا۔ وہ جیسے ہی وزیراعظم آفس گیٹ نمبر 2 کے سامنے پہنچا تو اس نے اپنے آپ کو آگ لگالی۔ دیکھتے دیکھتے ہی آگ نے اس شخص کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور وہ شدید جھلس گیا۔ اس موقع پر دونوں جانب پولیس اہلکاروں نے پانی پھینک کر آگ بجھانے کی کوشش کی۔ بعدازں پی ایم سیکریٹریٹ میں کھڑی ایمبولنس کے ذریعے خودکوآگ لگانے والے شخص کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔