• Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home تبادلہ خیال

میں کہاں ہوں

تحریر: محمد اظہر حفیظ

آوازہ ڈیسک by آوازہ ڈیسک
April 2, 2020
in تبادلہ خیال
0
میں کہاں ہوں
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
ADVERTISEMENT
Ad (2024-01-27 16:32:21)

Ad (2024-01-27 16:31:23)

ھر طرف اندھیرا ھے کچھ سجھائی نہیں دے رھا کچھ دکھائی نہیں دے رھا کہ میں کہاں ھوں، یہ کوئی کھائی ھے، عقوبت خانہ ھے یا پھر قبر ھے۔ مجھے یاد ھے وہ سب کچھ مرنے کےبعد کا منظر، قبر کے عذاب، قبر کے سوال، اچھائیاں، برائیاں وہ سب جو میں نے کیں، مجھے یاد ھے میں نے بہت ظلم کئے اپنے ساتھ، وہ سب کیا جو برا تھا منع تھا پر کچھ تو میں نے اچھا بھی کیا ھوگا، کسی کا دل نہیں دکھایا، اللہ کو ھمیشہ واحدہ لا شریک مانا، شرک کبھی نہیں کیا، سب انبیاء کو مانا، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آخری رسول صلی اللہ علیہ وسلم مانا اور آخری دم تک قائم بھی رھا، صدقہ زکوٰۃ بھی دیتا رھا، کسی کا حق سلب نہیں کیا، کسی کا ادھار نہیں دینا۔ کسی کو گالی نہیں دی، کسی کو ناجائز ھارن بھی نہیں دیا، کبھی سگنل نہیں توڑا، قبلہ کا ھمیشہ احترام کیا، کبھی اس طرف پاوں یا پیچھاڑی بھی نہیں کی مسجد میں کبھی شور نہیں کیا، قرآن مجید ھمیشہ باوضو ھوکر پڑھا، قرآن کو ھمیشہ یزدان میں سنبھال کر رکھا، جس جس نے ظلم کیا کبھی اف بھی نہیں کی رویا تو صرف رب کے سامنے رویا، پھر بھی اتنا اندھیرا کیوں ھے کیا کوئی ایک عمل بھی میرا ایسا نہیں کہ ایک دیا ھی روشن ھوجائے، میرے رب کو اور میری ماں کو ھی بس پتہ ھے کہ مجھے اندھیرے سے ڈر لگتا ھے، چلو میری ماں تو اللہ پاس چلی گئی ستر ماوں سے زیادہ پیار کرنے والے میرے رب تو ھی میری مدد کر مجھے اندھیروں سے نکال لے، کوئی دیا روشن کردے، کوئی راستہ دکھا دے، تیرے لئے کیا مشکل ھے سب کچھ ھی تو تیرا ھے۔ اگر یہ اندھیرا میری زندگی کی رات ھے تو سحر کردے۔ میرا تو کام ھی روشنی کا ھے، مجھے تونے فوٹوگرافر بنایا یہ میرا اختیار تھوڑی تھا، اب روشن کردے میرا سینہ، مجھے دکھادے وہ سب جو نظر نہیں آرھا مجھے۔ تجھے تو سب پتہ ھے پھر اندھیرا کیوں ھے تجھے پتہ ھے مجھے سوال کرنے کی عادت ھے اور ھمیشہ تیرے سے ھی سوال کئے۔ کچھ تو سمجھا روشن کردے میرا آنے والا کل اور مجھے کبھی اندھیرے میں نہ رکھنا تجھے تیری رحمت کا واسطہ۔
مجھے پتہ ھے تو کسی کو مایوس نہیں کرنا، سب پر رحمت کرتا ھے۔ سب کی اولاد کو نیک اور صالح بنادے، سب کی عزتوں کی حفاظت فرما، سب کو صحت کے ساتھ ایمان والی زندگی دے، ھر وقت کلمہ نصیب فرما، تیرے لئے کیا مشکل ھے تو خالق کائنات ۔
فکر ھے ان کو مسجدوں کی جو نماز پڑھتے ھیں تجھے میرے مسائل اور وسائل پتہ ھیں مجھ سے کسی کی تکلیف، مایوسی، کرب، بے بسی دیکھی نہیں جاتی یا تو میرے وسائل اس قابل فرما دے کہ سب کی مدد کرسکوں یا پھر دنیا سے یہ سب دکھ، درد، غم، بیماری، لاچارگی، بیچارگی سب ختم کردے ، ھم سب کو اندھیروں سے نکال اور روشن کردے۔ پتہ تو چلے ھم کہاں ھیں۔ جانا کہاں ھے، آئے کہاں سے ھیں منزل کدھر ھے۔ بس معاف کردے۔ روشن کردے۔

Screenshot 2024-02-07 at 2.46.36 AM
Previous Post

عرب اور موالی

Next Post

سرور بارہ بنکوی ، شاعر، فلم ساز

آوازہ ڈیسک

آوازہ ڈیسک

Next Post
سرور بارہ بنکوی ، شاعر، فلم ساز

سرور بارہ بنکوی ، شاعر، فلم ساز

ہمارا فیس بک پیج لائیک کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

[contact-form-7 id=”415″ title=”Contact form 1″]

Categories

  • Aawaza
  • Ads
  • آج کی شخصیت
  • اہم خبریں
  • تاریخ
  • تبادلہ خیال
  • تصوف , روحانیت
  • تصویر وطن
  • ٹیکنالوجی
  • خطاطی
  • زراعت
  • زندگی
  • سیاحت
  • شوبز
  • صراط مستقیم
  • عالم تمام
  • فاروق عادل کے خاکے
  • فاروق عادل کے سفر نامے
  • فکر و خیال
  • کتاب اور صاحب کتاب
  • کھانا پینا
  • کھیل
  • کھیل
  • کیمرے کی آنکھ سے
  • لٹریچر
  • محشر خیال
  • مخزن ادب
  • مصوری
  • معیشت
  • مو قلم

About Us

اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

No Result
View All Result
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions