Warning: Undefined array key 1 in /home/d10hesot7wgn/public_html/wp-content/themes/jnews/class/ContentTag.php on line 86
ڈاکٹر محمد کامران قادر الکلام شاعر، محقق اور ادیب ہیں۔ ان دنوں جامعہ پنجاب ک شعبہ اردو سے منسلک ہیں، اس سے قبل وہ اسی شعبے کے صدر نشین بھی رہے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کئی کتابوں کے مصنف ہیں، حال ہی میں انھوں نے کورونا کی وبا کے پس منظر میں دل پر اثر کرنے والی نظم کہی ہے۔ ہم ڈاکٹر صاحب کی محبت اور شفقت کے ممنون ہیں کہ انھوں نے “آوازہ”کو اپنی یہ نظم سب سے پہلے اشاعت کے لیے عطا کی۔ ہمیں ڈاکٹر صاحب کا قلمی تعاون مستقبل میں بھی حاصل رہے گا، انشااللہ۔
پیر و مرشد
مجھے عارض و گل کی باتیں نہیں چاہیٸں
آدمی کی بقا چاہیے
ایک چھوٹے جراثیم سے جنگ ہے
جس سے لڑنے میں کوٸی بھی مشکل نہیں
اپنے گھر میں رہیں
ہاتھ منہ دھوٸیے
اپنے ماحول کو صاف کر لیجیے
اپنے عزم و یقیں سے مدد لیجیے
اپنے گھر میں مصلٰی بچھاکر دعا کیجیے
ایک محتاط سا فاصلہ
صرف محتاط سا فاصلہ
اور کچھ دن میں سب ٹھیک ہو جاٸے گا
ٹھیک ہوجاٸے گا
************