پیر 30 مارچ کو زوم ایپ پر دو علم دوست ویڈیو محفلیں ہوٸیں ۔
پہلی محفل شام ساڑھے سات بجے ہوٸی ۔ جو موجودہ حالات میں روزانہ ہورہی ہے ۔
اس میں سعودی عرب سے نوید یار خان (NYK)، تسنیم الحق فاروقی، شہزاد انور، عظمیٰ راحیل، انور حسین، سلیم الطاف، محمد زبیر عالم صدیقی، شاہد قادری وغیرہ نے شرکت کی ۔
اس میں شرکاء نے کتابوں کے تعارف، اقتباسات وغیرہ پیش کٸے ۔
شرکاء کے بے حد اصرار پر رات دس بجے دوسری علم دوست محفل ہوٸی ۔ اس میں پاس ورڈ کی غلط فہمی کی وجہ سے شرکاء کی تعداد کم رہی ۔
اس میں نوید یار خان، عظمیٰ راحیل اور انور حسین شریک ہوسکے ۔
علم دوست محفل کے دونوں سیشن کی کمپٸرنگ شبیر ابن عادل نے کی ۔
علم دوست محفل روزانہ شام ساڑھے سات بجے (پاکستانی وقت کے مطابق) ہوتی ہے ۔
آپ بھی اس میں شرکت کرنا چاہتے ہیں تو زوم ایپ ڈاون لوڈ کریں اور مجھے اطلاع کردیں ۔ میں Meeting ID اور Password بھیج دیا کروں گا ۔
عنقریب بڑے پیمانے پر Zoom ہی پر پروگراموں کا ارادہ ہے ۔ جن میں
نعت خوانی
کتاب خوانی
مشاعرہ
اور دیگر پروگرام شامل ہیں ۔
تاکہ کرونا واٸرس اور اس حوالے سے لاک ڈاون کی وجہ سے لوگوں میں نفسیاتی مساٸل جنم لے رہے ہیں ۔ ان پروگراموں کا مقصد ذہنی سکون حاصل کرنا ہے ۔