
کرونا کے بعد، ہم ایک نئی دنیا کے شہری ہوں گے۔ جہاں انسانی اقدار، اور سماجی روایات کے معیار تبدیل ہو چکے ہوں گے۔ ہماری روز مرہ کی انفرادی اور سماجی زندگی کے نئے اصول طے ہو چکے ہوں گے ۔ اور کرونا وائرس کی وجہ سے کمزور ترین قوتِ مدافعت والے لوگ اپنی زندگی کی صورت میں قیمت ادا کر چکے ہوں اور ایک بہت بڑی تعداد مختلف قسم کی نفسیاتی عدم توازن کا شکار ہو گی۔
فرد اور سماج کی نفسیات پر کرونا کے خوف کے ساتھ ساتھ کمزور معیشیت بھی کسی خطرے سے کم نہیں ہو گی۔
ایسے میں دنیا میں ایک اور ٹیکنالوجی 5جی کا لانچ ہونا ، کرونا سے کہیں زیادہ خطرناک اور خوفناک ہوگا۔
انٹرنیٹ کی تیز رفتار 5جی ٹیکانلوجی صرف ایک سہولت نہیں ہوگی ، بلکہ یہ ایک ایسی فریکونسی بھی ہے جو انسان کے جذباتی ، نفسیاتی اور ذہنی صحت کو بری طرح متاثر کرے گی ۔ ہمارا تخیل اور جذبات دراصل فریکونسی ہی ہیں ، اور یہ الیکٹرو میگنیٹک فیلڈ پیدا کرتے ہیں ۔ محبت ، نفرت، غصہ ، بھوک پیاس، سب ایسے بنیادی احساسات ہیں ، جو دراصل ہارمونز کی ہیں ۔ اور 5جی کی فریکونسی ہمارے جسم، نفسیات ، جذبات، اور احساسات کی الیکٹرو میگنیٹک فیلڈ کےلیے کرونا سے بڑا چیلنج اور خطرہ ہوگا۔
فائیو جی ٹیکنالوجی انسان پر ایسے اثرات بھی مرتب کر سکتی ہے کہ کسی فرد کو اپنے ہنسنے یا رونے کہ وجہ معلوم نہ ہو، محبت اور نفرت کے جذبے کے درمیان شاید وہ خود بھی کوئی فرق نہ کر سکے ۔ جس طرح ابھی کمزور قوتِ مدافعت immunity کے افراد کے لیے کرونا کی وبا زیادہ بڑا خطرہ ہے ، اسی طرح کمزور نفسیات کے افراد کے لیے 5جی فریکونسی زیادہ بڑا خطرہ ہوگی۔
ٹیکنالوجی جہاں انسان کے لیے بہت زیادہ سہولتیں لائے گی ، وہیں اس سے ، فرد اور سماج پر نقصانات کی فہرست بھی کم نہیں ۔
فائیو جی یکنالوجی کے بعد، ایک موبائل صرف موبائل فون ہی نہیں ہوگا، بلکہ یہ ایک ایسا آلہ ہوگا ، جو ہر فرد کی اخلاقی ، نفسیاتی،جذباتی اور معاشی استحکام کی ریٹنگ بھی کر سکے گا۔ ادارے بھی اس سہولت اور آسانی کے استعمال سے ، اسی طرح خود اپنی جاسوسی کا سامان پیدا کریں گے ۔
اگر یوں کہا جائے کہ فائیو جی صرف ایک ٹیکنالوجی نہیں ہوگی بلکہ ایک ایسا ہتھیار ہے جو سہولت اور آسانی کے ساتھ دنیا کو بدل کر رکھ دے گا۔۔
کمزور افراد کی تباہی کا سبب ہوگا ، اور مضبوط اعصاب کے افراد ، معاشروں اور اداروں کے تمام تر ڈیٹا اور ریکارڈ کی رسائی
اس پر کنٹرول کا ہتھیار ہوگا۔ اس پر کنٹرول کا ہتھیار ہوگا۔
جو معاشرے اور ممالک کرورونا کی تباہی سے سنبھل نہ سکیں گے ،وہ فائیو جی ٹیلنالوجی سے اور زیادہ کمزور ہو جائیں گے لیکن آسانی ٹیلنالوجی میں ترقی کی قیمت پر۔