ADVERTISEMENT
واصل شاہد ہمارے نوجوان اور ابھرتے ہوئے خطاط ہیں جنھوں نے یہ شعبہ شعوری طور پر اپنایا ہے ۔ واصل میں اللہ نے یہ خوبی رکھی ہے کہ وہ اس فن کی باریکیوں کو سمجھ کر اسے زندگی کے دیگر شعبوں سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔ واصل شاہد کے فن کا یہ پہلو طویل گفتگو کی گنجائش رکھتا ہے، فی الحال ان کا تازہ فن پارہ ملاحظہ فرمائیے جو انھوں نے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے یوم ولادت کے حوالے سے تیار کیا ہے