اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر کورونا جیسی خطرناک وبا کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں سے اظہار یک جہتی کے لیے ملک بھر سفید جھنڈے لہرائے گئے۔ لوگوں نے اپنے گھروں کی چھتوں پر جھنڈے لہرائے اور مختلف شہروں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور انھوں نے ہمیں تم سے پیار ہے کا گانا گیا۔ پاکستان کے طبی عملے کے ساتھ یہ ایک منفرد مظاہرہ تھا جس کا دنیا بھر میں نوٹس لیا گیا۔ ان مظاہروں میں ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں بچوں بڑوں اور خواتین نے بھی شرکت کی۔ ان مظاہروں میں کرکٹ سمیت مختلف قومی ٹیم کے کھلاڑیوں ، شو بزنس کے افراد بھی شریک ہوئے کراچی میں شاہراہ فیصلہ پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادیگر ارکان نے پاکستان کے طبی عملے کو خراج تھسین پیش کیا۔راجن پور میں عوام کی ایک بڑی تعداد نے سفید پرچم اٹھا کر سول اسپتال تک ریلی نکالی ۔ بدین میں تھیلیسیمیا کے مریض بچوں نے بھی ریلی نکالی۔ اسلام آباد میں بارش کے باوجود لوگ ان مظاہروں میں شریک ہوئے تاہم شدید بارش کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں کی چھتوں اور بالکونیوں سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے رہے۔ کوئٹہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یتیم اور بے سہارا بچوں نے بھی ایک ریلی نکالی۔ ان مظاہروں میں اپنے جذبات کے اظہار کے لیے خواتین نے اپنی سفید اوڑھینوں نے پرچم بنائے ۔
راجن پور میں ریسکیو اہلکاروں نے اسپتال پہنچ کر طبی عملے کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا عوام کا کہنا ہے کہ کورونا جیسے دیدہ دشمن کے خلاف جنگ میں طبی عملہ اپنی جانوں کو داؤ پر ہراول دستے کا کردار ادا کررہا ہے ۔ اس جنگ میں پوری قوم کے جذبات اپنے ان قابل فخر بیٹوں اور بیٹیوں کے ساتھ ہے۔ان مظاہروں کی کوریج کے لیے بعض ٹیلی ویژن چینلوں نے خصوصی نشریات بھی کیں۔ اس موقع پر ممتاز گلو کار جواد احمد کا گایا ہوا نغمہ تم مسیحا ہو اس قوم کے ہمیں تم سے پیار ہے، ٹیگ لائن بن گیا۔