مظہر شہزاد خان، راولپنڈی اسلام آباد کا جانا پہچانا نام ہے۔ شاعری کرتے ہیں، افسانے لکھتے ہیں، اداکاری کرتے ہیں اور سب سے بڑھ کر کارٹون بھی بناتے ہیں۔ پاکستان ٹیلی ویژن سے گزشتہ دس برس سے وابستہ ہیں اور حالات حاضرہ پر ہر روز ایک نیا کارٹون بنا کر تبصرہ کرتے ہیں۔یہ ہماری خوش نصیبی ہے وہ اب آوازہ کے لیے بھی کارٹون بنایا کریں گے۔ ان کا پہلا کارٹون پیش خدمت ہے۔ کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن نے انسانوں کو گھروں میں مقید کیا تو ان کے ذہن رسا میں چڑیا گھر کا ایک نیا تصور آگیا ہے، دیکھئے اور لطف اٹھائیے۔
ADVERTISEMENT