اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت ایوان صدر اسلام آباد میں صوبائی گورنرز اور علماء سے وڈیو کانفرنس منعقد ہوئی ۔کانفرنس میں گورنر پنجاب چوہدری غلام سرور ، گورنر سندھ عمران اسمٰعیل ، گورنر خیبر پختون خوو شاہ فرمان اور جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان یٰسین زئی کے علاوہ علمائے کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری نے بھی شرکت کی۔
مشاورتی نشست میں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے علماء سے کورونا وائرس کی صورتحال پر گفتگو کی اور لوگوں میں اس مرض کے بارے میں آگاہی اجاگر کرنے کے سلسلے میں تعاون کی گزارش کی۔ انھوں نے کہا کہ صدر مملکت نےاحتیاطی تدابیر پر روشنی ڈالی جن کا لوگوں کے لیے اپنانا ضروری ہے۔ صدر مملکت عارف الٰہی نے علماء کےاتحاد کو سراہا خاص طور پر اس فتوی کو جو انھوں نے گزشتہ روز کراچی میں کورونا وائرس کے خلاف جاری کیا۔ علمائے کرام اس موقع پر صدر مملکت کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وہ حکومتی ہدایات پر کار بند رہیں گے اور عوام کو اس وبا سے بچنے کے لیے آگاہی پیدا کرنے کے اپنا کردار ادا کریں گے۔ علمائے کرام نے اس موقع پر کہا کہ انھوں مذہبی اجتماعات کو منسوخ کرنے اور مدرسہ کے طلباء کو چھٹی دینے جیسے اقدامات کیے گئے ہیں۔ علمائے کرام نے کرونا وائرس کے خلاف حکومتی اقدامات کو سراہا اور ضرورت مندوں کے لیے رفاہی اقدامات کی تحسین کی۔ علمائے کرام اس موقع پر ملک بھر کے اسپتالوں میں اس موذی وبا سے لڑنے والے ڈاکٹرز اور نرسوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ لوگ اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر اپنے ہم وطنوں کی خدمت کررہے ہیں۔ صدر مملکت نے علماء کا حکومتی اقدامات کی تائید پر شکریہ ادا کیا۔