واصل شاہد ہمارے نوجوان اور ابھرتے ہوئے خطاط ہیں جنھوں نے یہ شعبہ شعوری طور پر اپنایا ہے ۔ واصل میں اللہ نے یہ خوبی رکھی ہے کہ وہ اس فن کی باریکیوں کو سمجھ کر اسے زندگی کے دیگر شعبوں سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔ واصل شاہد کے فن کا یہ پہلو طویل گفتگو کی گنجائش رکھتا ہے، فی الحال ان کا تازہ فن پارہ ملاحظہ فرمائیے جس میں انھوں نے ہماری توجہ اللہ کی بارگاہ میں معافی کی طرف مبذول کرانے کی کوشش کی ہے جس اس وبا کے تناظر میں ناگزیر ضرورت ہے۔
ADVERTISEMENT
آوازہ اپنے قارئین کی خدمت میں واصل شاہد اور پاکستان کے دیگر فن کاروں کے موقلم کے شاہ کار یہاں پیش کرتا رہے گا، ان شااللہ