قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے، نیشنل ٹاسک فورس میں تمام سیاسی جماعتوں کو نمائندگی دی جائے اور بینک کے قرضوں میں تین سے چار فیصد سود کم کردیا جائے سے 80 ارب روپے کی بچت ہوسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف اس کی اجازت نہ دے تو اسے خدا حافظ کہہ دیا جائے۔ انھوں نے کورونا کے متاثرین کےمفت ٹیسٹ کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔
انھوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے چون لاکھ خاندان فائدہ اٹھا رہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ غربت کی تعریف میں مزید لچک پیدا کر کے چالیس لاکھ مزید خاندانوں کو فائیدہ پہنچایا جاسکتا ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا بے روزگار مزدوروں کو بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے تین ہزار روپے مہینہ وظیفہ دیا جائے
انھوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی قیمت میں ستر روپے فی لٹر کمی کردی جائے اس سے حکومت کو کوئی نقصان نہیں ہوگا لیکن مہنگائی میں کمی آئے گی۔
انھوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کی تنخواہوں میں فوری طور پر دوگنا اضافہ کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ تیل کی قیمت میں کمی سے یہ وسائل پیدا ہو جائی گے۔
انھوں نے بجلی کے پانچ ہزار بل میں سے دو ہزار معاف کرنے اور باقی ادائیگی کو موخر کرنے بھی مطالبہ کیا۔ انھوں نے گیس کے بلوں میں بھی اسی طرح کی رعایت کا مطالبہ کیا۔
انھوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے میڈیا سے تعلقات بہتر بنائے جائیں اور میر شکیل کو ضمانت پر رہا کیا جائے
انھوں نے کہا کہ یہ سیاست کا وقت نہیں پوری قوم۔کو مل کر اس وبا سے نمٹنا چاہئیے۔ انھوں نے مسلم لیگ کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ ملک بھر میں فوری طور پر رفاحی سرگرمیوں میں شریک ہو جائیں۔ انھوںنے اعلان کیا کہ ان کی جماعت کورونا سے لڑنے والی سرکاری ٹیموں کو طبی آلات فراہم کرے گی۔ انھوں نے اس وبا سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری آلات فوری طور پر درآمد کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔