
ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 8 سو سے زائد ہوگئی ہے جب کہ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی بھی کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد کرنتینا میں چلے گئے ہیں۔ ادھر پنجاب حکومت نے بھی آئندہ 15 پندرو ورز کے لیے صوبے میں لاک ڈاؤن کر کے فوج کو طلب کرلیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وفاقی حکومت نے آئین کے تحت مسلح افواج کو سول انتظامیہ کی مدد کے لیے طلب کرلیا ہے اور شہر میں لاک ڈاؤن کی تیاری کی جارہی ہے۔ تازہ صورت حال میں اسلام آباد میں شہریوں کی نقل و حرکت محدود ہوگئی ہے اور سڑکوں پر پہلےکے مقابلے ٹریفک اب بہت کم ہو گیا ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کرونا کے مریضوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔ ان مریضوں کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے جو اسلام آباد کے علاقے بھاری کہو میں رہائش پزیر تھے۔
سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ان کے علاوہ سندھ کابینہ کے بعض دیگر وزرا نے بھی کورونا کے ٹیسٹ کرائے جن میں سے ان کا ٹیسٹ مثبت نکلا۔ انھوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا ٹیسٹ بھی کل ہوگا۔
سکردو سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلتستان ریجن میں کرونا کے 33 کنفرم کیسز ، 174 کی رپورٹس کے منتظر جبکہ 56 زایرین کے نمونے آج حاصل کیے جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مظفر حسین انجم . کے مطابق بلتستان ریجن میں کرونا وایرس کی شرح میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جہاں سوموار کے روز تک کرونا کے 33 کیسز کنفرم ہو چکے ہیں اور 174 زایرین کی رپورٹس تاحال موصول نہیں ہوئی ہیں۔ سوموار کے روز تفتان بارڈر سے روانہ ہونے والے 56 زایرین کی آخری کھیپ بھی پہنچ چکی ہے جنھیں قرنطینہ کرنے کے بعد خون کے نمونے حاصل کرینگے۔ بلتستان میں اولین کنفرم ہونے والے 14 سالہ اور 37 سالہ زایر کی قریبی فیملی کے 09 ممبران کی رپورٹس نگیٹیو آیی ہیں جنھیں گھروں میں ہی قرنطینہ کردیا گیا ہے جبکہ دونوں زایرین کے دوبارہ نمونے نگیٹیو آنے کی صورت میں انھیں گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔
ملک کے دیگر حصوں کی طرح حکومت آزاد کمشیر نے بھی آزاد ریاست میں لاک ڈاؤن کر دیا ہے/ ادھر وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن کے نتیجے میں بے روزگاری کا شکار ہونے والے محنت کشوں کی امداد کے لیے دو سو ملین روپے کا پیکیج منظور کیا ہے جس کے تحت ان محنت کشوں کو 30 ہزار روپے ماہ وار فراہم کیے جائیں گے۔
آج رات سے کراچی اور سکھر ایئر پورٹ بھی مکمل طور پر بند کیے جارہے ہیں۔