
یہ نفسیاتی مریض سب کو مارے گا، اٹلی جیسے حالات کا انتظار نہی کرنا ہے، اٹلی جیسے حالات ہوئے تو کیا دیہاڑی دار، غریب مزدور، کیا دولت مند و امیر سب زد میں آئیں گے۔
یہ منہ سے فائر کرنے والا ایک موٹیویشنل اسپیکر ہے جو صرف منہ کی کھاتا ہے، آج پاکستان بحران کا شکار ہے اور اس کی ساری صلاحیتیں کھل کر سامنے آگئی ہیں یہ خود بھی نااہل ہے اور اس کی ٹیم بھی نااہل ہے۔ ایک ضدی آدمی کی ضد کا شکار ساری قوم کو نہی بنایا جاسکتا ہے ۔
یہ ہم نے دیکھا ہے، ہم اس کے گواہ ہیں پاکستان میں کوئی بھوک سے نہی مرتا، یہ کراچی شہر کہ جس کی آبادی ڈھائی کڑوڑ سے زیادہ ہے یہاں بھوکوں کو بکرے کا گوشت کھلایا جاتا ہے۔ کبھی یہ پاٹے خان اپنے مسخروں کی ٹیم سے باہر نکل کر دیکھے کہ کس طرح کراچی میں الخدمت، سیلانی،عالمگیر، دعا فاونڈیشن، JDC اور لاتعداد ادارے بھوکوں کو کھانا کھلارہے ہیں، اور میرے آقا و مولا صلی اللہ علیہ وسلم کی تو لاکھوں صفات میں سے ایک صفت یہ بھی تھی کہ آپ بھوکوں کو کھانا کھلاتے اور پیاسوں کو پانی پلاتے تھے۔
دوستو؛ 18 ویں آئینی ترمیم اور صوبائی خودمختاری کا مطلب بھی اب میرے خیال سے ان سارے دوستوں کی سمجھ میں آگیا ہوگا جو دن رات اس جمہوری آئینی ترمیم پر تبری بھجتے رہتے تھے۔ اب ہماریے کرنے کا کام یہ ہے کہ سندھ گورمنٹ کی ہدایات پر عمل کریں ، گھروں میں رہیں ،خوش رہیں، آپنے بیوی بچوں، ماں باپ کے ساتھ وقت گزاریں، اچھی کتابیں پڑھیں، یہ وقت ہے ہمارے حوصلے کا، یہ ہمارے امتحان کا وقت ہے، یہ آزمائش ہے اور ہمیں اس میں پورا اترنا ہے۔اس امتحان میں ہمیں کامیاب ہونا ہے ایک باوقار قوم کی طرح، استغفار کریں، اللہ سے مدد مانگیں، اللہ پاک ہم پر سکینت نازل فرمائیں اور ہم کو اس وباء سے نجات عطا فرمائیں۔
ریاست ماں جیسی ہوتی ہے اس وقت سندھ گورمنٹ، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ایک مدبر قائد کے طور پر سامنے آئے ہیں ان کی ٹیم سعید غنی، ناصر حسین شاہ، مرتضی وہاب، ڈاکٹر عبدالباری، ڈاکٹر سہیل اختر، اور دیگر ذمہ دار، میڈیکل ٹیم ان کے ساتھ ہے ان پر اعتماد کریں، گھروں میں رہیں۔ مراد علی شاہ اور انکی ٹیم اپنا فرض نبھا رہی ہے اور پوری ذمہ داری سے کام کررہی ہے ہمیں اپنا فرض نبھانا ہے انکی ہدایات پر مکمل عمل کرنا ہے۔ شکریہ سندھ حکومت، شکریہ مراد علی شاہ وزیر اعلی سندھ اور انکی مکمل ٹیم۔ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔