• تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home محشر خیال

سائنسی انداز فکر اور پبلک پالیسی

تحریر: ڈاکٹر عزیز الرحمٰن

آوازہ ڈیسک by آوازہ ڈیسک
March 21, 2020
in محشر خیال
0
سائنسی انداز فکر اور پبلک پالیسی
226
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
WhatsApp Image 2021-12-02 at 3.54.35 PM
ڈاکٹر عزیز الرحمٰن

کرونا وائرس کی تیزی سے گھمبیر ہوتی صورتحال میں میڈیا پر یہ بحث شروع ہوگئی ہے کہ حکومت پاکستان کو فوری طور پر مکمل لاک ڈاون کرنا چاہیئے کہ نہیں۔ حکومت کی اب تک کی پالیسی یہ نظر آرہی ہے کہ مکمل لاک ڈاون ملک کے حالات کے پیش نظر ممکن نہیں ہے اور اس سے کئی طرح کی دیگر پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔ دوسری طرف اٹلی اور چین کی مثالیں دے کر واضح کیا جا رہا ہے کہ لاک ڈاون کئے بغیر کرونا کی عفریت کا مقابلہ ممکن نہیں ہوگا اور حکومت کو فوری طور پر لاک ڈاون کردینا چاہیئے۔ ہمیں اس وقت اس بحث کی سروکار نہیں ہے کہ لاک ڈاون صحیح پالیسی ہے کہ نہیں۔ اس وقت دیکھنے کے لائق جو بات ہے وہ ہے سائنسی بنیادوں پر حکومتی پالیسی نہ بنانے کے بارے سوشل میڈیا پر تشویش بھرے رویے کا اظہار ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ طبی و سائنسی بنیادوں پر اگر پالیسی سازی نہیں کی جارہی تو یہ بہت بڑی غلطی اور جرم ہے۔

دیکھنا یہ ہے کہ پبلک پالیسی کی تشکیل میں سائنسی تحقیقات اور نتائج کو کس قدر وقعت دی جاتی ہے اور پوری دنیا میں سائنس کے اس دعوے کے باوجود کہ یہ سب سے درست اور حتمی نتائج فراہم کرتی ہے’ حکومتیں سائنس کو کس طرح نظر انداز کر کے دیگر عوامل کی بنیاد پر فیصلہ سازی کرتی ہیں۔ اس سلسلے میں مندرجہ ذیل مثالوں پر غور فرمائیں:

اول: ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے میں سنجیدہ اور غیر جانبدار سائنسدانوں کا یہ کہنا ہے کہ یہ ایک حقیقت ہے اور دنیا بھر کی حکومتوں کو اولین ترجیح کے طور پر ماحولیاتی تبدیلیوں سے نپٹنے کے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اتنے وسیع البنیاد سائنسی اتفاق رائے کی باوجود نہ صرف یہ کہ دنیا بھر کی حکومتیں ماحولیاتی تبدیلیوں کو روکنے کے کسی بامعنی ایجنڈے پر متفق ہونے میں ناکام رہی ہیں بلکہ کلائیمٹ سائنس کو غلط ثابت کرنے کے لئے مخصوص کارپوریٹ مفادات سرگرم عمل ہیں اور متبادل سائنس کی تشکیل سے وہ ماحولیاتی تبدیلی کی پوری سائنس کو ہی مشکوک بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں اب تک جتنے بین الاقوامی معاہدے اور پروٹوکول سائن ہوئے ہیں وہ کمپرومائز کا شکار ہی رہے ہیں۔ امریکہ’ یورپ اور آسٹریلیا وغیرہ میں بڑی سیاسی قوتیں اور میڈیا ہاؤسز ماحولیاتی تبدیلیوں کے انکار اور اس بارے میں شکوک و شبہات پھیلانے کے بارے میں سرگرم عمل ہیں۔ دوسری طرف انڈیا اور چین جیسے بڑے صنعتی ممالک ماحولیاتی تبدیلی کی سائنس کے متوازن ہونے کے بارے میں سوالات اٹھاتے ہیں کہ ان تحقیقات کی ٹائمنگ اور فوکس دراصل ان ممالک کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشتوں کو لگام ڈالنا ہے۔ ہم سردست اس بحث میں نہیں پڑتے کہ کون درست ہے اور کون غلط مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ ساری سائنس لابی ایک طرف مگر ماحولیاتی تبدیلیوں کی پبلک پالیسی ابھی تک بڑی حد تک غیر سائنٹیفک فیکٹرز کی بنیاد پر ہی مرتب ہو رہی ہے۔

WhatsApp Image 2021-12-02 at 3.54.35 PM

 دوم: تمباکو نوشی کے بارے میں سائنسی تحقیقات میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے کہ دنیا بھر میں پھیپھڑوں کی جملہ بیماریوں کی سب سے بڑی وجہ نہ صرف تمباکو کی پروڈکٹس ہیں بلکہ اس سے ہر سال بہت بڑی تعداد میں ہلاکتیں بھی ہوتی ہیں۔ پھیپھڑوں کے کینسر کا براہ راست تعلق تمباکو نوشی کے ساتھ ہے۔ سگریٹ اس حوالے سے مزید خطرناک ہے کہ اس کے دھویں سے سگریٹ نوشی نہ کرنے والے بھی متاثر ہوتے ہیں۔ تمباکو کی پروڈکٹس کے منفی اور مضر صحت اثرات کے بارے میں مکمل سائنسی اتفاق رائے ہونے کے باوجود آج تک پبلک پالیسی کے تناظر میں سگریٹ ایک ہلاکت خیز (لیتھل) مگر ساتھ ہی لیگل پروڈکٹ ہے! تمباکو کے کنٹرول کا فریم ورک کنونشن موجود ہے مگر تمام تر سائنسی ڈیٹا کے باوجود آپ تمباکو کی پروڈکٹس کو ممنوع قرار نہیں دے سکتے۔ یوں ساری سائنس ایک طرف مگر تمباکو سے متعلقہ پبلک پالیسی غیر سائنسی فیکٹرز کی بنیاد پر ہی استوار ہو رہی ہے۔

ADVERTISEMENT

سوم: بچوں کا فارمولا دودھ غیر سائنسی بنیادوں پر پبلک پالیسی مرتب ہونے کی ایک اور مثال ہے۔ برسوں سائنس فارمولا ملک کے بارے میں انڈسٹری کے زیر اثر خود شکوک و شبہات کا شکار رہی۔ بعد ازاں بچوں کی بیماریوں اور خاص کر پیٹ کی بیماریوں کے بارے میں تحقیقات نے نوزائیدہ اور شیر خوار بچوں میں فارمولا دودھ کے استعمال کے مضر اثرات کو ثابت کردیا تو اس بارے میں ڈاکٹر حضرات نے گفتگو شروع کردی۔ کہاں وہ وقت تھا جب چوسنی اور فیڈر اسپتالوں مں ہی ماؤں کو فراہم کردیئے جاتے تھے اور کہاں یہ حالت کے فارمولا ملک کی تشہیر کا ممنوع قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر اس سب کے باوجود فارمولا ملک انڈسٹری اب بھی پوری طرح قانونی ہے اور تمام کوڈز آف کنڈکٹ کا ہمہ وقت منہ چڑاتی رہتی ہے۔ حکومتیں سائنسی رائے کو ٹھکراتے ہوئے انڈسٹری کی لابی کے زیر اثر اپنی پالیسیاں مرتب کرتی ہیں اور سائنس منہ تکتی رہتی ہے۔

یہ چند مثالیں پبلک ہیلتھ پالیسی اور اس کی غیر سائنسی بنیادوں کے بارے میں برسبیل مثال ذکر کی گئی ہیں۔ مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ کرونا واحد ایسا کیس نہیں ہے جہاں سائنسی آراء (جن کی سائنٹیفک بنیاد بھی ابھی حتمی طور پر سامنے آنی ہیں) کو پبلک پالیسی کی تشکیل میں واحد اور بنیادی فیکٹر کے طور پر سامنے نہیں رکھا جاتا۔ حکومتیں دیگر کئی عوامل کو بھی مدنظر رکھتی ہیں اور اس میں کوئی حیرت کی بات نہیں ہے۔

Previous Post

کہ خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا

Next Post

کورونا سے فیصلہ کن جنگ کے لیے لاک ڈاؤن شروع

آوازہ ڈیسک

آوازہ ڈیسک

Next Post
کورونا سے فیصلہ کن جنگ کے لیے لاک ڈاؤن شروع

کورونا سے فیصلہ کن جنگ کے لیے لاک ڈاؤن شروع

محشر خیال

نو مئی : عمران خان کے سورما منھ کے بل کیوں گرے
محشر خیال

نو مئی : عمران خان کے سورما منھ کے بل کیوں گرے

امجد صدیق
محشر خیال

امجد صدیق کی سفر کہانی کے پوشیدہ اسرار

سپریم کورٹ نے پاکستان کو کہاں لا کھڑا کیا؟
محشر خیال

سپریم کورٹ نے پاکستان کو کہاں لا کھڑا کیا؟

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان کہاں کھڑا ہے؟
محشر خیال

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

تبادلہ خیال

آٹا: مفت بری نہیں سبسڈی
تبادلہ خیال

آٹا: مفت بری نہیں سبسڈی

پرامن اور منظم انارکی
تبادلہ خیال

پرامن اور منظم انارکی

دہشت گردی
تبادلہ خیال

دہشت گردی کی آڑ میں درندگی

جمہوریت
تبادلہ خیال

پارٹی ٹکٹ اور جمہوریت کی تقدیر

ہمارا فیس بک پیج لائق کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

    Categories

    • Aawaza
    • Ads
    • آج کی شخصیت
    • اہم خبریں
    • پاکستان
    • تاریخ
    • تبادلہ خیال
    • تصوف , روحانیت
    • تصویر وطن
    • تفریحات
    • ٹیکنالوجی
    • حرف و حکایت
    • خامہ و خیال
    • خطاطی
    • زراعت
    • زندگی
    • سیاحت
    • شوبز
    • صحت
    • صراط مستقیم
    • عالم تمام
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
    • فکر و خیال
    • کتاب اور صاحب کتاب
    • کھابے، کھاجے
    • کھانا پینا
    • کھیل
    • کھیل
    • کیمرے کی آنکھ سے
    • لٹریچر
    • ماہ صیام
    • محشر خیال
    • مخزن ادب
    • مصوری
    • معیشت
    • مو قلم
    • ورثہ

    About Us

    اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
    • Privacy Policy
    • Urdu news – aawaza
    • ہم سے رابطہ
    • ہمارے بارے میں

    © 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

    No Result
    View All Result
    • تفریحات
      • شوبز
      • کھیل
      • کھانا پینا
      • سیاحت
    • مخزن ادب
      • مخزن ادب
      • کتاب اور صاحب کتاب
    • زندگی
      • زندگی
      • تصوف , روحانیت
      • صحت
    • معیشت
      • معیشت
      • زراعت
      • ٹیکنالوجی
    • فکر و خیال
      • فکر و خیال
      • تاریخ
      • لٹریچر
    • محشر خیال
      • محشر خیال
      • تبادلہ خیال
      • فاروق عادل کے خاکے
      • فاروق عادل کے سفر نامے
    • اہم خبریں
      • تصویر وطن
      • عالم تمام
    • یو ٹیوب چینل
    • صفحہ اوّل

    © 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions