
گلگت بلتستان میں کرونا وایرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ٣٠ تک پہنچ گئی.. وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کہتے ہیں کہ گلگت بلتستان میں زائرین اور کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک سے لوگوں کی بڑی تعداد آئی ہے۔ صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 30 ہوئی ہے۔182 افراد کے ٹیسٹ کا رزلٹ آنا اب بھی باقی ہے۔
گلگت بلتستان میں صرف کورونا وائرس کی ٹیسٹ کیلئے ایک لیبارٹری قائم ہے جس میں ایک دن میں صرف 10 افراد کا ٹیسٹ ممکن ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ وفاقی حکومت بلتستان ریجن میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری کے قیام میں معاونت کرے۔
صوبائی حکومت نے 1330آئیسولیشن رومز ہوٹلوں میں مختص کئے ہیں جن میں سے 330 آئیسولیشن رومز میں زائرین کو رکھا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے نیشنل کورڈینشن کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے گلگت بلتستان میں پہلا لوکل ٹرانسمیشن کورونا کیس نگر میں سامنے آیا ہے۔ وفاقی حکومت صوبے کے تینوں ریجنز میں پی سی آر اور ریپٹ ٹیسٹنگ فیلسٹی فراہم کرے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے وزیر اعظم پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکردو میں فلائٹس کی کمی کی وجہ سے شدید مشکلات درپیش ہیں۔
سکردو کیلئے ہفتے میں کم از کم چار روز فلائٹس کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ وفاقی حکومت اور این ڈی ایم اے گلگت بلتستان کے تینوں ریجنز میں کورونا کیلئے مختص تین پری فیب ہسپتالوں کے قیام کیلئے فوری طور پر اقدامات کرے۔
حکومت گلگت بلتستان نے کورونا وائرس کے روک تھام اور بچاؤ کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے ہیں۔ علمائے کرام کا کردار انتہائی قابل تحسین اور مثالی ہے۔ اہل تشیع اور اسماعیلی کمیونٹی نے مساجد اور جماعت خانے بند کردیئے ہیں اور اہل سنت نے بھی اپنے جمعے کے اجتماع کو انتہائی مختصرکردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ مقامی سیاحوں پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ 21 مارچ سے صوبے کے تجارتی مراکز کو بند کئے جارہے ہیں۔ صرف میڈیکل سٹورز اور اشیاء خوردنوش کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ حکومت گلگت بلتستان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تقریباً 13 کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔ ضروری طبی آلات کی خریداری کی ہے اور وینٹی لیٹرز کی خریداری عمل میں لائی جارہی ہے۔ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت کو 60 کروڑ کے طبی آلات اور دیگر ضروری آلات کی خریداری کا ڈیمانڈ بھجوایا گیا ہے ابھی تک فراہمی نہیں کی گئی ہے۔