کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے لوگوں کی توجہ صفائی ستھرائی کی طرف ایک بار پھر متوجہ ہوگئی ہے لیکن ذخیرہ اندوزوں نے سرجیکل ماسک کی طرح سینی ٹائزر کی بھی مصنوعی قلت پیدا کری ہے جب کہ حکومت کے متعلقہ اداروں کی مارکیٹ میں ہونے والی اس چور بازاری پر کوئی نظر نہیں ہے۔ ایسے میں ضروری ہوگیا ہے کہ صفائی کے لیے متبادل طریقے اختیار کیے جائیں۔
سینے ٹائزر بنانا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ یہ چیز صرف تین چیزوں کا محلول ہے جسے گھر میں نہایت آسانی کے ساتھ تیار کیا جاسکتا ہے۔
سینی ٹائزر کی تیاری کے لیے درکار اشیا
- ایلو ویرا جیل۔
، ربنگ الکحل
، ای سینشل آئل۔ مثلاً ٹی ٹری آئل
سینی ٹائزر بنانے کا طریقہ
ان تینوں چیزوں کو باہم اچھی طرح مکس کر کے کسی صاف ستھرے کنٹینر میں محفوظ کر کے استعمال کیا جائے