ایف جی قائد اعظم ڈگری کالج چکلالہ سکیم تھری راولپنڈی کینٹ میں جشن ازادی کی ایک شاندار تقریب۔ 14 اگست 2024 جشن آزادی کے حوالے سے قائد اعظم ڈگری کالج چکلالہ سکیم تھری کینٹ راولپنڈی میں ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء ،اساتذہ سمیت کالج کے وائس پرنسپل پروفیسر نذیر ساجد صاحب اور پرنسپل ادارہ جناب ڈاکٹر بلال سہیل صاحب نے خصوصی طور پر شرکت کی تقریب میں طلباء کا جو ش وخروش دیدنی تھا طلبہ نے تقریب میں ملی نغمات تقاریر کی صورت میں وطن سے محبت کا اظہار کیا تقریب کی نظامت رانا الطاف حسین شعبہ اردو نے انجام دی پروفیسر خالد سیاہ سینیئر پروفیسر شاہد محمود اور پرنسپل ادارہ ڈاکٹر بلال سہیل صاحب نے طلبہ سے خصوصی طور پر خطاب کیا اور کہا کہ ازادی ایک نعمت ہے اس کی ہمیں قدر کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھئے:
بنگلا دیش: خون کے دھبے اب دھلیں گے اتنی برساتوں کے بعد
فیض حمید کی گرفتاری کی نوبت کیوں آئی؟