اسلام آباد: یوم پاکستان کی روائتی فوجی پریڈ کی تیاریوں میں مصروف پاکستان ایئر فورس کا ایف سولہ لڑاکا طیارہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گر کر تباہ ہو گیا ۔حادثے کے پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم بھی اس حادثے میں شہید ہو گئے ہیں۔ ان کا تعلق نائن اسکوڈرن 106 سے تھا اور وہ سرگودھا ایئر بیس پر تعینات تھے۔ حادثہ شکر پڑیاں گراونڈ کے پاس ہی پیش آیا جہاں ہر سال یہ پریڈ ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے اس پریڈ کی تیاریاں جاری تھیں۔
پاکستان ایئر فورس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ایئر فورس کے متعلقہ افسروں پر مشتمل ایک تحققاتی بورڈ قائم کردیا ہے جس اس واقعے کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرے گا۔ عینی شاہدین کے مطابق طیارہ فضا میں ہی خرابی کا شکار ہوگیا تھا۔ مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے دیکھا کہ طیارے نے فضا میں ہی آگ پکڑ لی اور اس میں سے دھویں کے بادل اٹھنے لگے۔ مسلح افواج نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر ضروری کارروائی شروع کردی ہے اور غیر متعلقہ لوگوں کو جائے حادثہ کی طرف جانے سے روک دیا گیا ہے۔
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نےپاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے کے حادثے پراسلام آباد میں پاک فضائیہ کے طیارے کے حادثے میں ،شہید کے لیے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے