عصر حاضر کے ایک عظیم محقق، شاعر، فلسفی اور مفکر مرید اقبال علامہ غلام فرید نقشبندی کی یاد میں واہ کینٹ میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ جن کا گزشتہ ماہ 8 نومبر 2021 کو 82 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا۔
مرید اقبال علامہ غلام فرید نقشبندی نے فکر اقبال کی ترجمانی کرتے ہوئے 50 کے لگ بھگ شعری مجموعے تخلیق کیے۔ اور علامہ اقبال کے پیغام کی ترویج و اشاعت کی خاطر مرید اقبال فاؤنڈیشن انٹرنیشنل پاکستان جیسے بہترین ادارے کی بنیاد رکھی۔ دنیا کے مستند اور نامور ماہرین اقبالیات اس بات پر متفق ہیں کہ مرید اقبال علامہ غلام فرید نقشبندی کی تخلیقی و تنظیمی مساعی کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ وہ بلاشبہ واہ کینٹ کا فخر و ناز اور پہچان تھے۔ ان جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:
وہ چار وجوہات جو کے پی کے میں پی ٹی آئی کی شکست کا باعث بنیں
ممتاز قادری کیس: کیا صدر ممنون حسین اور پیر امین الحسنات میں گٹھ جوڑ تھا؟
اس تقریب کا انتظام و انصرام مرید اقبال فاؤنڈیشن انٹرنیشنل پاکستان نے کیا تھا۔ نظامت۔ ڈاکٹر راجہ واجد محمود عباسی نے کی۔ تلاوت حافظ سجاد احمد نے کی۔ کلام اقبال ۔ رضوان حفیظ بٹ، نعت۔ سلطان محمود چشتی، منظوم خراج عقیدت ڈاکٹر ظفر برھانی نے پیش کیا۔ دعا۔ باوا محمد اکرم خان نے کرائی۔
مقررین نے مرید اقبال علامہ غلام فرید نقشبندی کو عصر حاضر کا اقبال قرار دیا۔ ان کی علمی و ادبی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کی رحلت کو پاکستانی قوم اور ملت اسلامیہ کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔
مقامی مقررین میں معروف شاعر جناب طالب انصاری، ماہر اقبالیات جناب سید عبد اللہ قادری اور نامور شاعر، محقق اور نقاد جناب ڈاکٹر محمد عارف نے اظہار خیال کیا۔
مہمان مقررین میں ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد، شعبہ اردو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ۔ معروف صحافی و کالم نگار جناب جبار مرزا، ماہر اقبالیات ڈاکٹر قمر اقبال، پیر زادہ محمد عمر زیب قاسمی آف موہڑہ شریف مری۔ ڈاکٹر ساجد محمود اعوان سربراہ قومی ادارہ تاریخ و ثقافت ، قائد اعظم یونیورسٹی، اسلام آ باد، ڈاکٹر قاضی امجد حسین کاظمی، اٹک اور ڈاکٹر عادل سعید قریشی ، ایبٹ آ باد شامل تھے۔
اس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ ڈاکٹر یوسف خشک، چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان، ڈاکٹر راشد حمید، ڈائریکٹر جنرل مقتدرہ قومی زبان، اسلام آباد، پروفیسر فتح محمد ملک کے مرید اقبال کے حوالے سے وڈیو تاثرات تقریب میں سکرین پر چلائے گئے۔