ڈاکٹر محمد رفیع الدین مرحوم کے 52 ویں برسی کے موقع پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا. جس کی صدارت برطانیہ سے معروف مصنف و دانش ور پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان صاحب نے کی۔ اسلام آباد سے الحمد اسلامک یونیورسٹی کے صدر جناب ڈاکٹر شکیل احمد روشن صاحب اعزازی صدارت کی۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی بزرگ قبائلی و سماجی شخصیت اور سابق وزیرِِاعلٰی بلوچستان جناب نواب غوث بخش باروزئی تھے۔
یہ بھی پڑھئے:
گلگت بلتستان میں قمری میلہ کیوں ناموزوں تھا، کیوں دل ٹوٹے
انجمن ترقی اردو کی بابائے اردو کانفرنس
کانفرنس کا آغاز جناب سید فضل الرحمان کے تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا۔ افتتاحی گفتگو میزبان مجلس عبدالمتین اخونزادہ نے کی۔ اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری و دانش ور ڈاکٹر حافظ اکرام الحق یسین، اسپیشل سیکریٹری تعلیم جناب حیات کاکڑ، دعوہ اکیڈمی کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سید عزیز الرحمن کے خطاب کیا۔
ایرانی سکالر و ڈائریکٹر خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کوئٹہ ڈاکٹر سید محمد تقی زادہ واقفی،ایڈشننل سیکرٹری و نوجوان سکالر محمد فاروق کاکڑ اور معروف اقبال شناس پروفیسر ڈاکٹر عبدالروف رفیقی نے خطاب کیا۔
پشاور یونیورسٹی کے سکالر پروفیسر ڈاکٹر فخر الاسلام،معروف ماہر تعلیم و محقق جناب زاہد جان مندوخیل نے بھی اظہار خیال کیا۔ علامہ سید محمد ہاشم موسوی، شہید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر لعل خان کاکڑ نے بات چیت کی۔
ادارہ معہد الندوہ کوئٹہ کے استاد ڈاکٹر کلیم اللہ اور براھوئی زبان کے ادیب شیر احمد قمبرانی نے تقریر کی۔ ماہر تعلیم محترمہ مسعودہ شاہ بھی موجود تھیں۔ معروف سماجی کارکن و شاعرہ محترمہ جہاں آراء تبسم اور بلوچستان یونیورسٹی کے طالب علم کلیم اللہ کاکڑ بھی مقررین میں شامل تھے۔
مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر محمد رفیع الدین مرحوم اقبال کے مستند شارح اور معروف ماھر قرآنیات تھے۔ مجلس فکر و دانش نے ان کی یاد میں اس بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کرکے اہم خدمت کی ہے۔ جس کے نتیجے میں علمی و فکری مکالمے کی اہمیت اجاگر ہوگی۔
پروگرام کی میزبانی کے فرائض و ریفریشمنٹ کا انتظام جناب عامر خان مندوخیل ایڈووکیٹ نے کیے۔
رضا کاروں محترمہ صدف کیانی صاحبہ، نوید اقبال احمد خان،وقاص احمد خان، محترمہ شیر بانو ،ممتحنہ خان، ریان احمد خان اور جناب محمد آصف خان شامل تھے۔ ان کے ساتھ الحمد اسلامک یونیورسٹی کے ڈپٹی رجسٹرار جناب ڈاکٹر محمد فہیم جعفر و ٹیم نے بھرپور کردار ادا کیا۔
اس موقع پر جناب بیبرس خان بڑیچ، محمد شمعون خان باروزئی،
جناب میر محمد عاصم سنجرانی، محمد مسلم پانیزئی،
عبدالقیوم بیدار،جناب صابر صالح پانیزئی، جناب افتخار کاکڑ،
جمیل احمد کرد، محمد اقبال کاکڑ، جناب محمد حمزہ کاکڑ،
ڈاکٹر محمد شاہ صاحب، جناب افراسیاب خان ،جناب عبدالباسط بلوچ، جناب محمد سلیم افغان، جناب عجب خان ناصر ، احمدشاہ ،،
خواتین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔