مجلس فکر و دانش علمی و فکری مکالمے کے سلسلے میں ہفتہ 10 اپریل 03:00 بجے سہہ پہر بلوچستان ٹرائیبل الائنس کی معاونت سے قبائلی نظام کے مجموعی نظام کار اور 21 ویں صدی کے بدلتے ہوئے رحجانات و ترجیحات کے پس منظر میں مادی ترقی و خوشحالی اور ٹیکنالوجی بیس معاشرے کی تشکیل و تعمیر نو کے سلسلے میں اہم مکالمہ و ڈائیلاگ کا انعقاد قبائلی راہنما و سابق ممبر قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی کے رہائش گاہ پر کیا گیا ہے جس سے معروف دانشور و مصنف پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان ،سماجیات اور فکری و سائنسی بیانیے کی تشکیل و تعبیر نو کے لئے کوشاں مجلس فکر و دانش کے سربراہ عبدالمتین اخونزادہ،کوئٹہ کے بزرگ و نوجوان سردار و دانش ور قبائلی نظام زندگی و سماجیات میں شعور و ادراک کی مجموعی ضروریات پوری کرنے کے میکنزم تشکیل و تعبیر نو پر گفتگو فرمائیں گے اور 21 ویں صدی کے ضروریات و مقتضیات کی تشکیل و تعبیر نو پر ٹیکنالوجی بیس معاشرے کی ترقی و خوشحالی اور فرائض و اختیارات کے ادراک و تعین پر توجہ مرکوز رکھیں گے
مجلس فکر و دانش علمی و فکری مکالمے کے لئے کوئٹہ کے سطح پر تشکیل شدہ معتبر و معنی خیز تھینک ٹینک ہے بلوچستان ٹرائیبل الائنس صوبے کے مختلف الخیال نوجوان سرداروں اور قبائلی زعماء کی تشکیل شدہ پلیٹ فارم ہے جس کے ایجنڈے میں بنیادی تبدیلیاں کی علمی و فکری توجیہ و تاویل کے ساتھ ٹیکنالوجی و سائنسی بیانیے کی تشکیل و تعمیر نو پر ورکنگ کررہے ہیں جناب میر ندیم الرحمان محمد شہی اور جناب میر عرفان مینگل اس کے روح رواں ہیں۔