ADVERTISEMENT
پرتگال کے سفیر پاولونیویشن پوسینو نے چیئرمین اکادمی ادبیات میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر یوسف خشک سے اکادمی ادبیات میں ملاقات کی۔ ملاقات کا بنیادی ایجنڈا دونوں ممالک کے ادب و ادبا کے روابط کو بڑھانا رہا۔
پاکستان اورپرتگال کے مابین ادبی روابط کو مزید مستحکم کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین میریٹوریس پروفیسرڈاکٹر یوسف خشک نے پاکستان میں متعین پرتگال کے سفیر پاولونیویشن پوسینو سے اکادمی ادبیات پاکستان میں ملاقات کے دوران کیا۔
ڈاکٹر یوسف خشک نے پرتگال کے سفیر پاولونیویشن پوسینو کو خوش آمدیدکرتے ہوئے کہا کہ پرتگال کے ساتھ ادبی روابط کو موثر انداز میں آگے بڑھائیں گے ۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک میں ہونے والے ادبی پروگرامز میں وفود کی شرکت اور تراجم کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے معزز مہمان پاولونیویشن پوسینو کو اکادمی کے تحت ہونے والی ادبی سرگرمیوں اورآئندہ کے ادبی منصوبوں اور مطبوعات کی اشاعت سے آگاہ کیا۔
پرتگال کے سفیر پاولونیویشن پوسینو نے اکادمی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اکادمی کے ساتھ مل کر کام کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔ پرتگالی سفیر نے کہا کہ امید ہے کہ بہت جلد مشترکہ کوشش سے نتائج پر مشتمل سمجھوتے کو منظر عام پر لانے کی کوشش کریں گے۔ بعدازاں چیئرمین اکادمی نے پرتگال کے سفیر کو اکادمی کی مطبوعات پیش کیں۔پرتگال کے سفیر نے بھی
چیئرمین اکادمی کوپرتگال کی مطبوعات پیش کیں۔