ADVERTISEMENT
بین الاقوامی اسلامی یونی ورسٹی اسلام آباد کے سابق صدر ڈاکٹر انوار حسین صدیقی قضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں۔ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین۔ وہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے واس چانسلر بھی رہے تھے۔ ان کی نماز جنازہ بدھ 17 مارچ کو بعد نماز ظہر فیصل مسجد اسلام آباد می ادا کی جائے گی۔ ڈاکٹر صاحب گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے، ان کے انتقال سے ملک بھر کے علمی حلقوں میں رنج و الم کی لہر دوڑ گئی ہے۔