ممتاز دانشور، ورلڈ کالمسٹ فورم کے صدر اور ماہر اقبالیات ڈاکٹر مرتضی مغل کے اعزاز میں ادارہ علم دوست کے سینئر نائب صدر سید تحسیم الحق حقی نے کراچی کے ایک ریستوران میں ظہرانہ دیا ۔
ظہرانے میں ادارہ علم دوست پاکستان کے صدر شبیر ابن عادل، جنرل سیکرٹری میر حسین علی امام، جوائنٹ سیکرٹری مجید رحمانی، مجلس عاملہ کی سینئر رکن حمیرا بانو موٹالہ اور ایک علم دوست شخصیت طارق مسعود نے شرکت کی ۔
ڈاکٹر مرتضی مغل ان دنوں اسلام آباد سے کراچی آئے ہوئے ہیں
اس موقع پر ڈاکٹر مرتضی مغل نے میزبان سید تحسیم الحق حقی کو اپنے کالموں کا مجموعہ “فکر فردا” پیش کیا ۔
ڈاکٹر مرتضی مغل نے ادارہ علم دوست کے یوم تاسیس اور ایوارڈز کی تقریب کو شاندار الفاظ میں سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ادارہ علم دوست کے پیغام کو عام کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے اور اسے ملک کے کونے کونے تک پہنچائیں گے ۔